یوپی ضمنی انتخابات میں اسد الدین اویسی کی پارٹی نے دکھائی طاقت ، پرینکا اور مایا وتی کو دیا جھٹکا

اے آئی ایم آئی ایم کے اسرار احمد اس الیکشن میں 19662 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے ۔

Oct 24, 2019 07:52 PM IST | Updated on: Oct 24, 2019 07:52 PM IST
یوپی ضمنی انتخابات میں اسد الدین اویسی کی پارٹی نے دکھائی طاقت ، پرینکا اور مایا وتی کو دیا جھٹکا

اترپردیش اسبملی انتخابات میں پرتاپ گڑھ صدر سیٹ پر بی جے پی – اپنا دل اتحاد نے اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے ۔ یہاں اپنا دل امیدوار راج کمار پال نے تقریبا 30 ہزار ووٹوں سے جیت حاصل کی ، لیکن پرتاپ گڑھ کا یہ ضمنی الیکشن اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کی کارکردگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہے ۔

دراصل اے آئی ایم آئی ایم کے اسرار احمد اس الیکشن میں 19662 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ کانگریس امیدوار چوتھی اور پہلی مرتبہ ضمنی الیکشن لڑ رہی بی ایس پی پانچویں پوزیشن پر رہی ۔ بتادیں کہ اترپردیش میں گزشتہ سال ہوئے بلدیاتی انتخابات میں بھی اے آئی ایم آئی ایم نے بی ایس پی اور ایس پی کو چونکاتے ہوئے فیروز آباد نگر نگم میں دوسری پوزیشن پر اپنی جگہ بنائی تھی ۔

Loading...

الیکشن میں اپنا دل – بی جے پی امیدوار راج کمار پال نے 52699 ووٹ لے کر جیت درج کی ۔ وہیں دوسرے پوزیشن پر سماجوادی پارٹی رہی ۔ یہاں سماجوادی پارٹی کے امیدوار برجیش پٹیل نے 23043 ووٹ حاصل کئے ۔ ایم آئی آیم کے امیدوار کو 19662 ووٹ ملے اور وہ تیسری پوزیشن پر رہے ۔ کانگریس کے امیدوار کو 19620 اور بی ایس پی امیدوار کو 18710 ووٹ ملے ۔

Loading...