உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دوا لانے گئی لڑکی سے اجتماعی آبروریزی، بے ہوش ہونے پر جنگل میں پھینک کر بھاگ گئے منچلے

    یوپی کے پرتاپ گڑھ میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ (علامتی تصویر)

    یوپی کے پرتاپ گڑھ میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ (علامتی تصویر)

    UP Gang Rape: اجتماعی آبروریزی کا یہ حادثہ اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کا ہے۔ اس حادثہ کے بعد پولیس نے ایک نامزد اور نامعلوم ملزمین کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایس پی کے مطابق، تینوں ملزمین کی گرفتاری بھی کرلی گئی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pratapgarh, India
    • Share this:
      پرتاپ گڑھ: بڑی خبر اترپردیش کے پرتاپ گڑھ سے ہے، جہاں لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ حادثہ دیلہو پور تھانہ کے گجڈیجہا جنگل کا ہے، جہاں لڑکی کے ساتھ تین لڑکوں نے اجتماعی آبروریزی کی۔ آبروریزی کرکے اس کا ویڈیو بنانے کا بھی الزام ہے۔ جب لڑکی بے ہوش ہوگئی تو تینوں ملزم لڑکے لڑکی کو ہائی وے کے پاس جنگل میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

      گاوں والوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو سنگین حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ اجتماعی آبروریزی کے حادثہ کے بعد پرتاپ گڑھ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ وہیں پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر ایک نامزد اور نامعلوم ملزمین کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

      اجتماعی آبروریزی کے حادثہ کے بعد پرتاپ گڑھ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ وہیں پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر ایک نامزد اور نامعلوم ملزمین کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔
      اجتماعی آبروریزی کے حادثہ کے بعد پرتاپ گڑھ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ وہیں پولیس نے متاثرہ کے اہل خانہ کی شکایت پر ایک نامزد اور نامعلوم ملزمین کے خلاف اجتماعی آبروریزی کا مقدمہ درج کیا ہے۔


      ایس پی کے مطابق، تینوں ملزمین کی گرفتاری بھی کرلی گئی ہے۔ فتن پور علاقے کی متاثرہ لڑکی دوا لینے بازار آئی تھی۔ وہیں ایک لڑکے نے بائیک سے بٹھا کر گھر چھوڑنے کی بات کہی، جس کے بعد الزام ہے کہ وہ بائیک پر بٹھا کر دیلہوپور تھانہ علاقے کے گجیہیڑا جنگل پہنچ گیا، جہاں دو دوستوں کو بلاکر گھنٹوں تک آبروریزی کی۔

      لڑکی کی حالت خراب ہوئی تو ملزمین نے لڑکی کو ہائی وے کنارے جنگل میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ گاوں والوں کی اطلاع پر پولیس نے لڑکی کو اسپتال میں داخل کرایا، جہاں دیر رات اہل خانہ نے اسپتال پہنچ کر حادثہ کی مخالفت میں ہنگامہ کیا۔ اس معاملے میں ایس پی ستپال انتل کا کہنا ہے کہ لڑکی نے آبروریزی کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تین ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔ معاملے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: