ہوم » نیوز » وطن نامہ

حاملہ ثانیہ مرزا نے سوئمنگ پول کے سامنے کرایا فوٹو شوٹ، دیکھیں تصویریں

ہندوستان کی ٹینس اسٹار حاملہ ہیں۔ ماں بننے سے پہلے ثانیہ مرزا نے ایک شاندار فوٹو شوٹ کرایا ہے۔

  • Share this:
حاملہ ثانیہ مرزا نے سوئمنگ پول کے سامنے کرایا فوٹو شوٹ، دیکھیں تصویریں
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا: فائل فوٹو

ہندوستان کی ٹینس اسٹار پریگنینٹ (حاملہ) ہیں۔ ماں بننے سے پہلے ثانیہ مرزا نے ایک شاندار فوٹو شوٹ کرایا ہے۔  ثانیہ نے یہ فوٹو شوٹ "جسٹ فار وویمن" میگزین کے لئے کرایا ہے۔ یہ جنوبی ہندوستان کی مشہور خاتون میگزین ہے۔ اس میگزین کو خواتین بہت پسند کرتی ہیں۔


ثانیہ مرزا نے فوٹو شوٹ کے دوران نیلے رنگ کی خوبصورت ڈریس پہنی ہوئی ہے اور سوئمنگ پول کے سامنے کھڑی ہیں۔ اس تصویر میں ثانیہ بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں، جسے لوگ خوب پسند بھی کررہے ہیں۔


آپ کو بتا دیں کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بیوی ہیں۔ ثانیہ نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک بیٹی کو جنم دینا چاہتی ہیں۔


حاملہ ثانیہ مرزا فوٹ شوٹ کراتے ہوئے

مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا حمل سے (پریگنینٹ) ہیں۔ حال ہی میں وہ ممبئی میں منعقدہ "خواتین کی ترقی اوراور گرل چائلڈ" پروگرام میں شامل ہوئی تھیں۔ یہاں ثانیہ مرزا نے اپنی پرگنینسی (حمل) کی باتیں شیئر کی تھیں اور بتایا تھا کہ لوگ ان کے لئے دعا کررہے ہیں کہ بیٹا ہو، لیکن وہ بیٹی چاہتی ہیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا: فائل فوٹو

ثانیہ مرزا نے یہ بھی کہا کہ جب سے لوگوں کو میرے حمل کے بارے میں معلوم ہوا ہے، میں کسی سے ملتی ہوں تو لوگ مجھ سے یہی کہتے ہیں کہ ہم دعا کریں گے کہ لڑکا ہو۔ تو میں بھی ان سے یہی کہتی ہوں کہ اگر میرے لئے دعا کریں تو برائے مہربانی لڑکی ہونے کی دعا کریں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا: فائل فوٹو

ثانیہ مرزا نے آگے کہا تھا کہ اتنا ہی نہیں میں 6 سال کی تھی، تب سے میں ٹینس کھیل رہی ہوں اور اس وقت سے میرے گھر میں آنے والے رشتہ دار اکثر کہتے تھے کہ شارٹ اسکرٹ پہن کر دھوپ میں ٹینس کھیلوگی تو کالی ہوجاو گی۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا: فائل فوٹو

اب میری خواہش بس یہی ہے کہ ہمارے یہاں ایک ننھی پری (معصوم بچی) آئے، اس لئے میری اپنے سبھی چاہنے والوں سے گزارش ہے کہ آپ میرے لئے بیٹے کی نہیں بیٹی کی دعا کریں۔
First published: Jul 11, 2018 04:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading