ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سیکس کے دوران پانچ منٹ سے پہلے اخراج ہونا قبل از وقت ہوتا ہے انزال

کئی بار سیکس کے دوران اپنی پرفارمنس کو لےکر تشویش اور پورن دیکھ کرمشت زنی (ماسٹربیشن) کی عادت کے سبب مردوں میں وقت سے پہلے انزال کا ایک پیٹرن بن جاتا ہے۔ جلدی اور بے ہوشی میں مشت زنی کے سبب عضو تناسل زیادہ حساس ہوجاتا ہے اور یہ وقت سے پہلے انزال کا سبب بنتا ہے۔

  • Share this:
سیکس کے دوران پانچ منٹ سے پہلے اخراج ہونا قبل از وقت ہوتا ہے انزال
پانچ منٹ کے اندر ہی آرگیزم کی حالت میں آجانے کو وقت سے پہلے انزال مانا جائے گا

پانچ منٹ کے اندر ہی اخراج ہونے کی صورت میں قبل از وقت انزال مانا جائے گا؟


نہیں! عضو تناسل کو مخصوص عضو کے اندر ڈال کر ہونے والا سیکس 5-3 منٹ تک ہی ہوتا ہے، اس لئے 5 منٹ کافی ہے۔ سائنسی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ 2 منٹ سے کم وقت میں عروج پر پہنچنے کو وقت سے پہلے آرگیزم مانا جائے گا، لیکن میری سمجھ کے مطابق، وقت سے پہلے آرگیزم کا مطلب ہے کہ دونوں پارٹنر کے سیکس کے لئے تیار ہونے سے پہلے انزال ہوجانا ہی وقت سے پہلے آرگیزم مانا جائے گا۔ اس لئے اگر کسی شخص کا تین منٹ میں انزال ہوجاتا ہے اور اس وقت تک اس کا پارٹنر تیار نہیں ہوتا ہے تو اسے وقت سے پہلے انزال مانا جائے گا۔


کئی بار سیکس کے دوران اپنی پرفارمنس کو لے کر تشویش اور پورن دیکھ کر مشت زنی (ماسٹربیشن) کی عادت کے سبب مردوں میں وقت سے پہلے انزال کا ایک پیٹرن بن جاتا ہے۔ جلدی اور بے ہوشی میں مشت زنی کے سبب لنگ زیادہ حساس ہوجاتا ہے اور یہ وقت سے پہلے انزال کا سبب بنتا ہے۔ لمبے وقت تک اس کام میں بنے رہنے کے لئے ایک طریقہ یہ بتایا جاسکتا ہے کہ جب آپ عروج پر (آرگیزم) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس تک پہنچنے سے پہلے رک جائیے اور اسے نہیں آنے دیجئے۔


واپسی ناممکن پوائنٹ (Point-of-no-Return-PNR) ایک ایسا پوائنٹ ہے، جب جوش و خروش انزال میں تبدیل ہوجاتا ہے، اس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کے ردعمل ہوتے ہیں، جو میدان میں برفانی تودہ کی طرح ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے جسم کے پیلوک (Pelvic) حصے میں بھاری سنکچن (Contraction) ہوتا ہے اور اس کا اختتام منی (Semen) کے نکلنے میں ہوتا ہے۔ یہ واپسی کو ناممکن بنانے والے نکات کو پُر کرنا ہوتا ہے اور ہم آرگیزم کے طور پر اس کا تجربہ کرتے ہیں، جیسا کہ ہم پہلے ہی اس کی چرچا کرچکے ہیں، بیشتر لوگوں کے لئے یہی آرگیزم ہے۔

لہٰذا، اگر آرگیزم کے پوائنٹ کو پار کرنے سے برفانی تودہ جیسا تجربہ ہوتا ہے تو اس کو روکنے کے لئے آپ کیا کریں گے۔ آپ اس سرحد کو پار نہیں کریں گے۔ آپ رکیں گے۔ رک کر اس سیکسوئل توانائی کو آپ کسی اور سمت میں سرگرم ہونے کی اجازت دیں۔ آپ کے جسم میں جو سنسنی اور جذبات امنڈ رہے ہیں، اس کا تجربہ کیجئے۔ اپنے پارٹنر سے اپنی آنکھوں، اپنی سانسوں اور کچھ بدبدانے اور اس کو چھوکر اپنا رابطہ بڑھائیے اور اس کے بعد آپ اس کام کو آگے بڑھائیے، جو آپ پہلے کر رہے تھے۔ یہ صحیح میں ایک ایسی تکنیک ہے، جس کو کم آزمایا گیا ہے۔ رکنے سے آپ کو طویل وقت تک اس کام میں بنے رہنے کا موقع مل جاتا ہے اور آپ کا پارٹنر آپ کے جسم میں ہونے والی سنسنی سے واقف ہوجاتی ہے اور یہ ایک ایسا کام بن جاتا ہے، جس میں ایک نہیں کئی بار آرگیزم کا لطف آپ اٹھا سکتے ہیں۔

سیکس کے تجربہ کا پورے جسم میں پہنچنا زیادہ اہم ہے اور اس لئے اپنے اور اپنے پارٹنر کے جسم کو دریافت کریں اور جسم کے اندر داخل کرنے کو آخری وقت کے لئے بچا کر رکھیں اور اسے ٹالتے رہیں۔ اس سے نہ صرف آپ کو بہتر آرگیزم کا تجربہ ہوگا بلکہ آپ کو سیکس کا سچا تجربہ حاصل ہوگا، جو کہ جسم کے اندر داخل کرنے سے کہیں زیادہ آرام دہ ہے۔ کئی مردوں کے ساتھ پریشانی یہ ہے کہ سیکس کے بارے میں ان کے تمام مفروضات پورن اور سیکس سے متعلق کنٹھاوں کی روایت پر منحصر ہوتی ہیں اور وہ کسی خاتون کے جسم میں داخل کرنے کو ہی سیکس سمجھتے ہیں۔ اس کے بدلے، پورے جسم میں جو جنسیت ہے، اس کا لطف لیں اور اس سے آپ کی زندگی اور آپ کی جنسی زندگی دونوں بہتر ہوں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 02, 2021 11:53 PM IST