உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jobs in Telangana: سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے تیز دوڑ، امتحانات کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    شری وٹی کوٹہ الوارو سوامی میموریل سٹی سنٹر لائبریری کا ایک منظر (تصویر: Mohammad Rahman Pasha)

    شری وٹی کوٹہ الوارو سوامی میموریل سٹی سنٹر لائبریری کا ایک منظر (تصویر: Mohammad Rahman Pasha)

    سخت دھوپ میں بھی درختوں کے سایے اور ٹھنڈی ہواؤں کے جھوکوں میں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے نوجوان بڑی خاموشی سے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں میں مصروف ہیں۔ ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہے اور خوب و خیال میں سرکاری ملازمت کا تصور۔۔۔۔۔۔۔ یہی جذبہ انھیں امتحانات کی تیاری کے لیے پرجوش رکھا ہوا ہے۔

    • Share this:
      تلنگانہ کے نوجوانوں کا سرکاری ملازمتوں کے حصول سے متعلق خواب شرمندۂ تعبیر ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اسی لیے زیادہ تر خواہشمند طلبا و طالبات حیدرآباد کے افضل گنج نامہ علاقہ میں واقع سٹی سنٹرل لائبریری (City Central Library) میں روزانہ تقریباً دس گھنٹے گزار رہے ہیں۔ اس لائبریری کی دنیا ہی مختلف نظر آرہی ہے جو یہاں کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد محسوس ہوتی ہے۔ ہلچل اور شور و غل والے ماحول کے برعکس یہاں کا منظر پرسکون طرح محسوس ہوتا ہے۔

      سخت دھوپ میں بھی درختوں کے سایے اور ٹھنڈی ہواؤں کے جھوکوں میں مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے نوجوان بڑی خاموشی سے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریاں میں مصروف ہیں۔ ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہے اور خوب و خیال میں سرکاری ملازمت کا تصور۔۔۔۔۔۔۔ یہی جذبہ انھیں امتحانات کی تیاری کے لیے پرجوش رکھا ہوا ہے۔


      کہیں گروپ اسٹڈی تو کہیں انفرادی مطالعہ:


      حیدرآباد کے وسط میں چکڑ پلی نامی علاقہ میں واقع شری وٹی کوٹہ الوارو سوامی میموریل سٹی سنٹر لائبریری میں بھی ہر وقت نوجوانوں کا ہجوم ہے۔ اگر صبح جلدی آنے میں تاخیر ہوجائے تو یہاں جگہ نہ ملنے کا بھی خدشہ لاحق ہے۔ یہ لائبریری سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے ایک پڑاؤ کی حیثیت رکھتی ہے۔ درختوں کے سائے تلے، پلاسٹک کے دھاگوں سے بُنی کرسیوں اور اس پر ریڈنگ پیڈ کی مدد سے نوجوان اپنی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہوئے غرق ہیں۔ ان میں کچھ نوجوان گروپس بنائے اجتماعی مطالعہ کررہے ہیں تو کچھ انفرادی مطالعہ کو ترجیح دیتے ہوئے خاموش مطالعہ کررہے ہیں۔

      مزید پڑھیں: Jobs In Telangana: تلنگانہ میں سرکاری نوکریوں کےامتحانات اردومیں بھی ہونگے، چیف منسٹر KCR کا تیقن


      سٹی سنٹرل لائبریری کا بورڈ (تصویر: Mohammad Rahman Pasha)
      سٹی سنٹرل لائبریری کا بورڈ (تصویر: Mohammad Rahman Pasha)



      یہاں کے ماحول کو گہرائی سے دیکھا جائے تو محسوس ہوگا کہ ایک جوش ہے، ایک جذبہ ہے، ایک امید ہے، ایک خواہش ہے، ایک خواب ہے؛ جس کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے ہر کوئی بے تاب ہے۔ وہ ہے سرکاری ملازمت کا حصول۔۔۔۔۔۔ جب یہاں کے ایک طالب علم سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا ہے کہ ’میں دو روم میٹ کے ساتھ رہتا ہوں۔ روم میں مطالعہ کے دوران توجہ مرکوز رکھنا میرے لیے مشکل ہے۔ اسی لیے میں نے سٹی سنٹرل لائبریری کو ترجیح دی ہے۔ سٹی سنٹرل لائبریری میرے کیرئیر کو بنانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ میں یہاں آکر مقابلہ جاتی امتحان کے لیے درکار تیاری کو بہتر طور سے پوری کرسکتا ہوں۔

      ’’سرکاری نوکری حاصل کرنا ایک بہتر آپشن‘‘

      برگد کے ایک بڑے درخت کے نیچے سبز بینچ پر بیٹھے ایم رمیش ریاضیاتی سوالات کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کے ریڈنگ پیڈ پر دو سے بیس تک ریاضی کی پہاڑے چسپاں ہیں، وہ جلدی سے ایک اور کتاب کی مدد سے سوالات حل کررہے ہیں۔ ان کا تعلق ضلع ناگرکرنول سے ہے۔ وہ ان ہزاروں نوجوانوں میں سے ایک ہیں جو سرکاری ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اپنی ملازمت کی خواہش کو پورا کرنے کے لیے حیدرآباد منتقل ہونے سے پہلے انھوں نے کچھ عرصہ اپنے آبائی شہر میں کام کیا۔ رمیش کہتے ہیں کہ’’وہاں کام کرنے کے مقابلے میں محنت سے پڑھنا اور سرکاری نوکری حاصل کرنا ایک بہتر آپشن ہے۔ میرے خاندانی مسائل ہیں اور مجھے امید ہے کہ سرکاری ملازمت ان سب کو حل کر دے گی‘‘۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں کونسے محکمہ میں ہیں خالی آسامیاں؟ کہاں کہاں ہیں ملازمتیں، جانیے مکمل تفصیلات

      لائبریری کے دوسرے سرے پر وہ جگہ ہے جہاں ناوانیتھا نیووری روزانہ اپنی کرسی پر بیٹھتی ہیں۔ وہ ٹیچر اہلیت کے امتحان (TET) کی تیاری کر رہی ہیں۔ اساتذہ کی ان آسامیوں کو پر کرنے کے لیے بھرتی کا وزیر اعلیٰ کے سی آر نے حال ہی میں اعلان کیا تھا۔ نیووری، سینٹ اینز کالج فار ویمن سے اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے بعد گزشتہ سال سے ٹیچر بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

      طلبا مطالعہ میں مصروف (تصویر: Mohammad Rahman Pasha)
      طلبا مطالعہ میں مصروف (تصویر: Mohammad Rahman Pasha)


      لائبریری کی جگہ بھی ناکافی:

      حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ پچھلی بار کے مقابلے اس بار بہت سی آسامیاں ہیں۔ میں اب کافی عرصے سے تیاری کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں نوکری حاصل کروں گی۔ لائبریری کا پورا احاطہ ملازمت کے امتحانات کی تیاری کرنے والے نوجوانوں سے بھرا رہتا ہے۔ لائبریری میں گراؤنڈ فلور پر لڑکیوں کے لیے علیحدہ پڑھنے کا کمرہ ہے۔ لائبریری کے عملے میں سے ایک کا کہنا ہے کہ طلبا بھی کرسیاں لے کر اوپر راہداریوں میں بیٹھ جاتے ہیں۔ لیکن ان میں سے اکثر باہر کھلے میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔

      نوٹیفیکیشن کے اعلان کے ساتھ زیادہ تر خواہشمند اب اپنے آپ کو اسٹڈی کے لیے وقف کرچکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر لائبریری میں تقریباً دس گھنٹے گزارتے ہیں۔ یہ لائبریری 7 بجے سے رات 11 بجے تک کھولی رہتی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: