لوک سبھا انتخابات کو لے کر تیاری، بی جے پی کا 65 مسلم اکثریتی اضلاع میں پہنچنے کا یہ ہے منصوبہ

لوک سبھا انتخابات کو لے کر تیاری، بی جے پی کا 65 مسلم اکثریتی اضلاع میں پہنچنے کا یہ ہے منصوبہ۔ (فائل فوٹو)

لوک سبھا انتخابات کو لے کر تیاری، بی جے پی کا 65 مسلم اکثریتی اضلاع میں پہنچنے کا یہ ہے منصوبہ۔ (فائل فوٹو)

سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے بی جے پی مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے منصوبہ بند طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    لوک سبھا الیکشن میں ایک سال سے زیادہ کا وقت رہ گیا ہے، لیکن بی جے پی نے ابھی سے تیاری تیز کردی ہے۔ سال 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے بی جے پی مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لئے منصوبہ بند طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔

    پارٹی ملک کے 65 مسلم اکثریتی اضلاع میں اقلیتی طبقے کے 5 ہزار ’مودی دوست‘ بنائے گی، جو اپنے اپنے اضلاع میں مسلمان ووٹروں کو پارٹی سے جوڑنے کا کام کریں گے۔ ان  میں اترپردیش سے 13 اضلاع، مغربی بنگال سے 13 اضلاع، بہار آسام اور کیرلا کے مسلم اکثریتی اضلاع شامل ہیں۔ منصوبہ کی شروعات 25 اپریل سے ہوگی، جو ایک سال تک جاری رہے گی۔ پارٹی نے 15 مارچ سے ہی ’صوفی مکالمہ مہم ‘ کی بھی شروعات کی ہے۔ اس کا مقصد صوفی طبقے کے لوگوں کو بی جے پی سے جوڑنا ہے۔

    بی جے پی نے کیا کہا؟

    پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے سربراہ جمال صدیقی نے کہا کہ صوفی ازم سے وابستہ 150 افراد کی ٹیم مہم کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ مہم کا اختتام وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے ساتھ ہوگا۔ اس کی وجہ سے پارٹی کو امید ہے کہ ہر طبقہ بی جے پی میں شامل ہو جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    وزیراعظم مودی نے کیا کہا تھا؟

    وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں داودی بوہرہ طبقے کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے اس دوران کہا تھا کہ میں آپ کے خاندان کا فرد ہوں۔ پی ایم مودی نے نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں یہ بھی کہا تھا کہ کوئی ہمیں ووٹ دے یا نہ دے لیکن سماج کے ہر طبقے کو پارٹی سے جوڑنا ہوگا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ پسماندہ، بوہرہ، مسلم پیشہ ور افراد اور تعلیم یافتہ مسلمانوں تک پہنچیں۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی کو امید ہے کہ وہ  2024 اور 2019 میں بڑی جیت حاصل کرے گی ۔ اسی کو لے کر بی جے پی نے یہ حکمت عملی بنائی ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: