ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پرامن تحریکات کی موجودہ لہر جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرے گی: پرنب مکھرجی

سابق صدر پرنب مکھرجی نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک میں پرامن تحریکات کی موجودہ لہر ایک بار پھر جمہوریت کی جڑوں کو گہرا اور مضبوط بنائے گی۔

  • Share this:
پرامن تحریکات کی موجودہ لہر جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرے گی: پرنب مکھرجی
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی: فائل فوٹو۔

سابق صدر پرنب مکھرجی نے جمعرات کے روز کہا کہ ملک میں پرامن تحریکات کی موجودہ لہر ایک بار پھر جمہوریت کی جڑوں کو گہرا اور مضبوط بنائے گی۔ پرنب مکھرجی نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ منعقدہ پہلے سوکمار سین یادگاری لیکچر میں کہا کہ ’’ہندوستانی جمہوریت وقت کی کسوٹی پر ہر بار کھری اتری ہے۔



گزشتہ کچھ مہینوں میں مختلف امور پر لوگ سڑکوں پر اترے ہیں، ان میں خاص طور سے نوجوانوں نے ان اہم امور پر اپنی آواز بلند کی ہے۔ آئین میں ان کا یقین دل پر اثر کرتا ہے۔میرا ماننا ہےکہ ملک میں پرامن تحریکات کی موجودہ لہر ایک بار پھر ہماری جمہوریت کی جڑوں کو گہرا اور مضبوط بنائے گی”۔

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی: فائل فوٹو۔
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی: فائل فوٹو۔


انہوں نے کہا کہ جمہوریت سبھی کی بات سننے، رائے ظاہر کرنے، بحث کرنے، دلائل دینے اور یہاں تک کہ نا اتفاقی ظاہر کرنے کا ایک اہم مقام ہے۔الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
First published: Jan 24, 2020 09:50 AM IST