اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Republic Day 2023: 'ہم سب ایک ہیں'، صدر جمہوریہ مرمو کا قوم کے نام خطاب ، جانئے اور کیا کہا

    Republic Day 2023: 'ہم سب ایک ہیں'، صدر جمہوریہ مرمو کا قوم کے ںام خطاب ، جانئے اور کیا کہا ۔ تصویر : DD News

    Republic Day 2023: 'ہم سب ایک ہیں'، صدر جمہوریہ مرمو کا قوم کے ںام خطاب ، جانئے اور کیا کہا ۔ تصویر : DD News

    Republic Day 2023: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں مجاہدین آزادی کی ستائش کی ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ مرمو کا یہ پہلا خطاب تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں مجاہدین آزادی کی ستائش کی ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ مرمو کا یہ پہلا خطاب تھا، جس میں انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان گزشتہ سال دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔

      قوم کے نام اپنے خطاب میں صدرجمہوریہ مرمو نے کہا کہ 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر میں ملک اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو تہہ دل سے مبارکباد دیتی ہوں۔ جب ہم یوم جمہوریہ مناتے ہیں، تب ہم ان کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں، جو ہم نے مل کر ایک قوم کے طور پر حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم سب ہندوستانی ہیں۔ بہت سے عقائد اور بہت سی زبانوں نے ہمیں تقسیم نہیں کیا بلکہ متحد کیا ہے۔ اسی لئے ہم ایک جمہوری جمہوریہ کے طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ ہندوستان کا جوہر ہے ۔

      صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم نے تمام شعبوں میں حوصلہ افزا پیش رفت حاصل کی ہے اور سروودیہ کے مشن میں اقتصادی محاذ پر بھی پیشرفت سب سے زیادہ حوصلہ افزا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا تھا اور یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ کامیابی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے عالمی پس منظر میں حاصل کی گئی ہے۔

      صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ معیشت کے زیادہ تر شعبے اب وبائی بیماری کے اثر سے باہر آ گئے ہیں۔ ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ یہ حکومت کی بروقت کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں خود کفیل ہندوستان مہم کو لے کر عام لوگوں میں خاص جوش دیکھا جا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: 26 جنوری پر ممبئی میں ہوائی حملے کا اندیشہ! پولیس نے شیواجی پارک کو نو فلائی زون قرار دیا


      یہ بھی پڑھئے: اتر پردیش اردو اکادمی کی جانب سے 2019 اور 2021 کے انعامات کا اعلان، جانئے کن کن کو ملا



      حکومت کی فلاحی اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کئی شعبوں میں خصوصی ترغیبی اسکیمیں لاگو کی گئی ہیں اور یہ بات باعث اطمینان ہے کہ جو لوگ حاشیے پر تھے، انہیں بھی اسکیموں اور پروگراموں میں شامل کیا گیا ہے ۔ نیز مشکل میں ان کی مدد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ 2020 میں اعلان کئے گئے پردھان منتری غریب کلیان یوجنا پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے غریب خاندانوں کیلئے ایسے وقت میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنایا، جب ہمارے ہم وطن کووڈ-19 کی وجہ سے اچانک پیدا ہوئے معاشی مشکلات کا سامنا کرنا کر رہے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: