ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان میں ٹرمپ:راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ کوپیش کیا گیا گارڈ آف آنر

راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیاہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی بھی موجود ہیں ۔اسی کے ساتھ ہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ رسمی دورہ شروع ہوگیاہے۔

  • Share this:
ہندوستان میں ٹرمپ:راشٹرپتی  بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ  کوپیش کیا گیا گارڈ آف آنر
ہندوستان میں ٹرمپ:راشٹرپتی بھون میں پیش کیا گیا ڈونلڈ ٹرمپ کو گارڈ آف آنر

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کا آج دوسرا دن ہے ۔ آج صبح 10بجے ٹرمپ اور انکی اہلیہ کا رسمی طورپرراشٹرپتی بھون میں استقبال کیاگیاہے۔راشٹرپتی بھون میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گارڈ آف آنرپیش کیاگیاہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندرمودی بھی موجود ہیں ۔اسی کے ساتھ ہی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ رسمی دورہ شروع ہوگیاہے۔ یادرہے کہ کل احمد آباد اور آگرہ میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نجی پروگراموں میں شرکت کی تھی۔


وہیں وزیراعظم نریندر مودی اورامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ملاقات11بجے حیدرآباد ہاؤس میں ہوگی۔دونوں لیڈر مختلف باہمی، علاقائی اورعالمی امور پر بات چیت کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مودی۔ ٹرمپ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات اور سلامتی پرخصوصی طور پر بات چیت ہوگی ۔مانا جارہا ہے کہ اس ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کی وکالت کرسکتے ہیں لیکن ہندوستان کا موقف اس بالکل صاف ہے۔جب تک پاکستان دہشت گردتنظیموں کے خلاف کاروائی نہیں کرتا،اس سے مذاکرت نہیں ہوں گے۔

First published: Feb 25, 2020 10:22 AM IST