صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا 73 واں یوم آزادی کےموقع پرقوم کےنام پیغام

Aug 14, 2019 11:16 PM IST | Updated on: Aug 15, 2019 12:11 AM IST
صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا 73 واں یوم آزادی کےموقع پرقوم کےنام پیغام

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نےکہا کہ جموں وکشمیرسےدفعہ 370 ہٹ جانےکے بعد اب وہاں کے لوگوں کو پورے ملک کے لوگوں کی طرح یکساں حقوق ملیں گے۔

نئی دہلی: ہندوستان کی آزادی کی 73ویں سالگرہ کے موقع قوم کے نام صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے پیغام کا متن درج ذیل ہے۔

میرے عزیزہم وطنو!۔

آداب!۔  تیہتر(73) واں یوم آزادی کے ماقبل شام آپ سب کومیری طرف سے دلی مبارک باد۔

یہ یوم آزادی بھارت ماتا کی تمام اولادوں کےلئےنہایت مسرت کا دن ہے، خواہ وہ ملک میں ہوں یا بیرون ملک میں۔ آج کےدن ہم سب کوحب الوطنی کےجذبےکا اوربھی زیادہ احساس ہوتا ہے۔ اس موقع پرہم اپنےان بے شمارمجاہدین آزادی اورانقلابیوں کوممنونیت کےساتھ یاد کرتے ہیں، جنہوں نے ہمیں آزادی دلانے کے لئےجدوجہد، بےلوث خدمت اورقربانی کی عظیم مثال پیش کی۔ ایک آزاد ملک کے طورپر72 برسوں کا ہمارا یہ سفرآج ایک خاص مقام پر پہنچ گیا ہے۔ چند ہی ہفتے بعد 2 اکتوبرکو ہم بابائے قوم مہاتمام گاندھی کی 150 ویں سالگرہ منائیں گے۔ گاندھی جی ہماری جدوجہد آزادی کےسب سےعظیم ہیروتھے۔ وہ سماج کوتمام طرح کی بےانصافی سے نجات دلانے کی کوششوں میں ہمارے رہنما بھی تھے۔

Loading...

گاندھی جی کی رہنمائی کی معنویت آج بھی اسی طرح برقرار ہے۔ انہوں نے ہمیں آج درپیش سنگین چیلنجز کا بہت پہلے ہی اندازہ لگالیا تھا۔ گاندھی جی مانتے تھے کہ ہمیں قدرتی وسائل کا استعمال پوری سمجھ بوجھ کے ساتھ کرنا چاہئےتاکہ ترقی اورفطرت کا توازن ہمیشہ برقرا ررہے۔انہوں نے ماحولیات کے تئیں حساس بننے پرزوردیا اور فطرت کے ساتھ تال میل پیدا کرکے زندگی گذارنے کی تعلیم بھی دی۔اس وقت ملک میں جاری بہت سی کوششیں گاندھی جی کے خیالات کو ہی حقیقت کا روپ دے رہی ہیں۔ متعدد فلاحی اسکیموں کے ذریعہ سے ہمارے اہل وطن کی زندگی کوبہتربنایا جارہا ہے۔ شمسی توانائی کے استعمال کو فرو غ دینے پرخصوصی زور دینا بھی گاندھی جی کے خیالات کے عین مطابق ہے۔

دہلی پولس فورس کے دستے کی کمان ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ بکرم ایچ ایم مینا سنبھالیں گے۔ گارڈ آف آنر میں بری فوج کی قیادت گڑوال رائفلس کی دوسری بٹالین کررہی ہے۔ گارڈ آف آنر کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم لال قلعہ کی دیوار کی طرف جائیں گے جہاں وزیردفاع، وزیرمملکت برائے دفاع، فوجی سربراہ بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل برجندرسنگھ دھنوا اوربحریہ کےسربراہ ایڈمیرل کرم بیرسنگھ ان کا خیرمقدم کریں گے۔ جی اوسی، دہلی ایریا پرچم کشائی کےلئےوزیراعظم کولال قلعہ کی دیوارکی طرح لے جائیں گے۔

وزیراعظم جب قومی پرچم لہرائیں گےاور گارڈ آف آنر کے جوان راشٹریہ سلامی دیں گے تب فضائیہ کےبینڈ قومی گیت کی دھن بجائیں گے۔ فلائنگ آفیسرپریتم سانگوان قومی پرچم لہرانے میں وزیراعظم کی مدد کریں گے۔

پرچم کشائی کی روایت کے ساتھ ہی بہترین 2233 فیلڈ بیٹری (سیریمنویل) کے بہادرگنرتال سے تال ملاتے ہوئے 21 توپوں کی سلامی دیں گے۔ وزیراعظم کےذریعہ پرچم کشائی کے وقت قومی سلامی دینے والی نیشنل فلیگ گارڈ میں بری، بحری اورفضائیہ اوردہلی پولس فورس سےایک ایک افسراور32۔32 جوان شامل ہوں گے۔

فضایہ کے ونگ کماندر کنال کھنہ اس فوجی دستے اور دہلی پولس گارڈ کی قیادت کریں گے۔ پرچم کشائی گارڈ کے بحریہ کے دستےکی کمان لفٹننٹ کماندر ستوندر سنگھ کے ہاتھوں میں ہوگی تو بری فوجی دستے کی کمان میجرسوریہ پرکاش سنبھالیں گےجبکہ فضائی فوج کے دستےکی کمان اسکوارڈن لیڈررویندرسنبھالیں گے اور دہلی پولس کے دستے کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرروہت راجویر سنگھ کریں گے۔قومی پرچم کشائی گارڈ میں شامل ہندوستانی بری فوج کی نمائندگی پہلا گورکھا رائفلز کی پانچویں بٹالین کررہی ہے۔

پرچم کشائی کے بعد وزیراعظم قوم سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد اسکول کے طالب علم اور این سی سی کیڈس قومی گیت گائیں گے۔اس سال ڈائرکٹوریٹ آف ایجویشن ، دہلی حکومت کے تحت بری فوج، بحریہ اور فضایہ کی شاخ کے 17 اسکولوں سے 700 این سی سی کیڈس پرچم کشائی کی تقریب میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کیڈس تقریب کے دوران اسکول کے طالب علموں کےساتھ دیش بھکتی کے گیت اور راشٹریہ گان گائیں گے۔ ڈائرکٹوریٹ آٖف ایجوکیشن، دہلی حکومت کے 41 اسکولوں کے 3500 طالب علم راشٹر گان گائیں گے اور 5000 طالبعلم اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر اسکول کے طلبہ وطالبات لال قلعہ کے سامنے ’نیا بھارت‘ لفظ کی اپنی جسمانی ڈھانچوں کے ذریعہ ’اتحاد میں طاقت‘ کو پیش کریں گے۔

Loading...