عام آدمی پارٹی کو راحت، 11 اراکین اسمبلی کو صدر جمہوریہ نے نا اہل ٹھہرانے سے کیا انکار

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایک حکم جاری کرکے سنجیو جھا، نتن تیاگی، پروین کمار، دنیش موہنیا، امانت اللہ خاں سمیت نااہل قرار دیئے جانے کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے ان کی اسمبلی میں رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Nov 05, 2019 11:46 PM IST | Updated on: Nov 06, 2019 12:09 AM IST
عام آدمی پارٹی کو راحت، 11 اراکین اسمبلی کو صدر جمہوریہ نے نا اہل ٹھہرانے سے کیا انکار

صدر جمہوریہ نے دی عام آدمی پارٹی کو راحت

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے عام آدمی پارٹی کے 11 رکن اسمبلی کو فائدے کے عہدے کے معاملے میں نااہل ٹھہرائے جانے سے متعلق عرضی کو انتخابی کمیشن کے مشورے پر خارج کردیا ہےاور ان ارکان کی رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایک حکم جاری کرکے سنجیو جھا، نتن تیاگی، پروین کمار، پون کمار شرما، شری دت شرما، راجیش گپتا، دنیش موہنیا، امانت اللہ خاں، کیلاش گہلوت، جرنیل سنگھ اور محترمہ سریتا سنگھ کو نااہل قرار دیئے جانے کی پٹیشن خارج کرتے ہوئے ان کی اسمبلی میں رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حکم کی کاپی منگل کے روز میڈیا میں جاری کی گئی۔

صدر نے اس سلسلے میں جاری اپنے حکم میں کہا کہ انہوں نے قومی راجدھانی دلی حکومت ایکٹ 1991 کے سیکشن 15 کے ذیلی سیکشن چار کے تحت فراہم کردہ حقوق کے مطابق فائدے کے عہدے کے معاملے میں ان ارکان اسمبلی کو نااہل ٹھہرائے جانے سے متعلق عرضی خارج کردی ہے۔

Loading...

Loading...