ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اپوزیشن کی مخالفت کے درمیان صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور تین زرعی بلوں کو دی منظوری

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند (President Ramnath Kovind) نے اپوزیشن جماعتوں اور کسانوں کے سخت احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور تین زرعی بلوں (Farm Bills) کو منظوری دے دی ہے۔ 

  • Share this:
اپوزیشن کی مخالفت کے درمیان صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور تین زرعی بلوں کو دی منظوری
اپوزیشن کی مخالفت کے درمیان صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے ذریعہ تین زرعی بلوں کو دی منظوری

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رامناتھ کووند (President Ramnath Kovind) نےپارلیمنٹ کے ذریعہ منظور تین زرعی بلوں (Farm Bills) کو منظوری دے دی ہے۔ راجیہ سبھا نے زرعی پیداوار راجیہ سبھا نے اتوار کو بھاری ہنگاموں کے درمیان زرعی پیداواری تجارت اور تجارت (فروغ اور سہولت) بل-2020، کسانوں (امپاورمنٹ اینڈ پروٹیکشن) پرائس انشورنس معاہدہ اور زرعی خدمات سے متعلق معاہدوں کا بل اور ضروری اشیا (ترمیمی) بل منظور کیا تھا۔ ان بلوں کو پہلے ہی لوک سبھا مں منظوری مل چکی ہے۔ پارلیمنٹ (Parliament) کے مانسون اجلاس (Monsoon Session) میں پیش کئے گئے ان تین بلوں کو لے کر پورے ملک میں کسان احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہیں اپوزیشن نے بھی ان بلوں کو پاس نہ کرنے سے متعلق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات بھی کی تھی۔


ان بلوں کی مخالفت این ڈی اے کے سب سے پرانے اتحادی شرومنی اکالی دل نے بھی مخالفت کی ہے اور اس نے خود کو این ڈی اے سے الگ کرلیا ہے۔ اس سے پہلے، 17 ستمبر کو سکھبیر سنگھ بادل کی اہلیہ اور شرومنی اکالی کی سینئر لیڈر ہرسمرت کور نے زرعی بلوں کی مخالفت میں کابینہ وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جبکہ اس بل کی مخالفت میں راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کے سامنے اراکین پارلیمنٹ نے سخت احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد 8اراکین پارلیمنٹ کو معطل کردیا تھا۔


 

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 27, 2020 09:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading