ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد

صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس گوگوئی کو آئین کے آرٹیکل 80 کے سیکشن 3 کے تحت حاصل کردہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نامزد کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 16, 2020 11:06 PM IST
  • Share this:
سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد
سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا کیلئے نامزد

سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔  وزارت داخلہ نے پیر کو اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔ صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس گوگوئی کو آئین کے آرٹیکل 80 کے سیکشن 3 کے تحت حاصل کردہ اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نامزد کیا ہے۔


جسٹس گوگوئی ، جو ملک کے 46 ویں چیف جسٹس تھے ، پچھلے سال 17 نومبر کو اس عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ بطور چیف جسٹس ان کا دور تقریبا ساڑھے 13 ماہ رہا۔ ان کی سربراہی میں پانچ ججوں کے بنچ نے گذشتہ سال نو نومبر کو اجودھیا تنازعہ پر تاریخی فیصلہ دیا تھا۔




جسٹس گوگوئی نے 2001 میں گوہاٹی ہائی کورٹ میں جج کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہیں 2010 میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔
First published: Mar 16, 2020 11:06 PM IST