ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے امریکی صدر کے اعزاز میں دیا عشائیہ ، ٹرمپ نے کہا : اچھے گزرے دو دن

صدر جمہوریہ کووند نے امریکہ کو’قابل اعتماد دوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نمستے ٹرمپ نے آپ کو ہندستان کے مزید قریب لا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی غیرملکی ہستی کا اتنا و سیع پیمانہ پر استقبال کیا گیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 25, 2020 11:01 PM IST
  • Share this:
صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے امریکی صدر کے اعزاز میں دیا عشائیہ ، ٹرمپ نے کہا : اچھے گزرے دو دن
رامناتھ کووند نے امریکی صدر کے اعزاز میں دیا عشائیہ ، ٹرمپ نے کہا : اچھے گزرے دو دن

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے منگل کو امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت کے تئیں ہندستان کے عزم کا اظہار کیا ۔ صدر جمہوریہ کووند نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعزاز میں راشٹرپتی بھون میں دیئے گئے عشائیہ سے پہلے کہا کہ ہندستان امریکہ کے ساتھ اسٹریٹک شراکت کے لئے گہرائی سے پرعزم ہے ۔ اس سے پہلے رامناتھ کووند اور ان کی اہلیہ سویتا کووند نے امریکی صدر اور پہلی خاتون میلانیا ٹرمپ سمیت پورے وفد کا استقبال کیا ۔ صدر امریکی مہمان اور ان کی اہلیہ کو راشٹرپتی بھون کے اشوکا ہال اور دربار ہال لیکر گئے اور انہیں راشٹرپتی بھون سے وابستہ تاریخی حقائق سے واقف کرایا۔


راشٹرپتی بھون میں امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے وفد کے لئے مختلف طرح کے مزید ار کھانوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ عشائیہ میں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور ان کی اہلیہ اوشا نائڈو، وزیراعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور ان کی اہلیہ امیتا برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان ، ہرسمرت کور بادل ، اسمرتی ایرانی ، پیوش گوئل ، ہردیو سنگھ پوری ، کرناٹک کے وزیراعلی کے بی ایس یدی یورپا ، ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر اور تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو سمیت کئی معزز ہستیاں موجود تھیں۔




صدر جمہوریہ کووند نے امریکہ کو’قابل اعتماد دوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نمستے ٹرمپ نے آپ کو ہندستان کے مزید قریب لا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی غیرملکی ہستی کا اتنا و سیع پیمانہ پر استقبال کیا گیا ہے۔

ہندستان کے دو روزہ دورہ کے آخر میں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ عشائیہ میں مسٹر کووند کے استقبال پرر دعمل ظاہرکرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ اس دورہ کے نتیجہ کے طورپر نہایت تخلیقی کام ، بہت مثبت چیزیں ہوئیں۔ انہوں نے امریکہ کی خاتون اول اور امریکی لوگوں کی طرف سے میزبانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان میرے لئے ایک نہایت خاص ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں دو دن اچھے گزرے ۔
First published: Feb 25, 2020 11:01 PM IST