رامائن کانکلیو میں بولے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند- ایودھیا وہیں، جہاں رام ہیں، جانیں خاص باتیں
Ramayana Conclave in Ayodhya: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند (President Ramnath Kovind) نے ایودھیا میں رامائن کانکلیو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ رام کے بغیر ایودھیا، ایودھیا ہے ہی نہیں۔ ایودھیا تو وہی ہے، جہاں رام ہیں۔ اس شہر میں پربھو رام ہمیشہ کے لئے وراجمان ہیں۔
Ramayana Conclave in Ayodhya: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند (President Ramnath Kovind) نے ایودھیا میں رامائن کانکلیو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ رام کے بغیر ایودھیا، ایودھیا ہے ہی نہیں۔ ایودھیا تو وہی ہے، جہاں رام ہیں۔ اس شہر میں پربھو رام ہمیشہ کے لئے وراجمان ہیں۔
ایودھیا: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند (President Ramnath Kovind) آج ایودھیا (Ayodhya) کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ رام کے بغیر ایودھیا ہے ہی نہیں۔ ایودھیا تو وہی ہے، جہاں رام ہیں۔ اس نگری میں پربھو رام (Lord Ram) ہمیشہ کے لئے وراجمان ہیں، اس لئے یہ مقام صحیح معنوں میں ایودھیا ہے۔ اس کے علاوہ صدر جمہوریہ نے رام کتھا پارک میں رامائن کانکلیو (Ramayana Conclave) کا افتتاح کرتے ہوئے کہا رامائن ایسی شاندار گرنتھ ہے، جو رام کتھا کے ذریعہ سے عالمی برادری کے سامنے انسانی زندگی کے اعلیٰ نظریات اور حدود پیش کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ رامائن کے تشہیر کے لئے اترپردیش حکومت کی یہ کوشش ہندوستانی تہذیب اور پوری انسانیت کے مفاد میں اہم ثابت ہوگا۔
اس کے علاوہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ ایودھیا کے لفظی معانی ہیں، 'جن سے لڑنا ناممکن ہو'۔ رگھو، دلیپ، اج، دشرتھ اور رام جیسے رگھوونشی بادشاہوں کی ہمت اور طاقت کی وجہ ان کی راجدھانی کو ناقابل تسخیر سمجھا جاتا تھا، اس لئے اس شہرکا نام 'ایودھیا' ہمیشہ معنی خیز رہے گا۔ رامائن میں دستیاب ضابطہ اخلاق ہمیں سیدھے راستے پر لے جاتا ہے: کووند
وہیں، رامائن کانکلیو کے دوران انہوں نے کہا کہ رامائن میں درشن کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق بھی دستیاب ہے، جو زندگی کے ہرایک کی رہنمائی کرتی ہے۔ بچے کے ساتھ والدین کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہئے، بھائی کے ساتھ بھائی، بیوی کے ساتھ شوہر، استاد کے ساتھ شاگرد، دوست کے ساتھ دوست، عوام کے ساتھ حکمران اور انسان کا جانوروں اور پرندوں کے ساتھ کیسا اخلاق ہونا چاہئے، ان تمام جہتوں پر ضابطہ اخلاق رامائن میں دستیاب ہے، ہمیں صحیح راستے پر لے جاتی ہے۔ رام چرت مانس میں ایک مثالی شخص اور ایک مثالی معاشرہ دونوں کی تفصیل ملتی ہے۔ رام راجیہ میں معاشی خوشحالی کے ساتھ ساتھ، طرز عمل کی برتری کی ایک بہت ہی سادہ اور دل کو چھولینے والی تفصیل پائی جاتی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔