உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    این ڈی اے کی صدارتی امیدوار Draupadi Murmu نے اپنا پرچہ نامزدگی کیا داخل، پی ایم مودی۔امت شاہ بھی رہے موجود

    Youtube Video

    Presidential Election 2022: خود وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا ان تجاویز میں شامل تھے۔ صدارتی انتخابات کے لیے این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

    • Share this:
      Presidential Election 2022: صدارتی انتخابات کے لیے این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو  Draupadi Murmu نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ مرمو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ خود وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا ان تجاویز میں شامل تھے۔ نامزدگی کے دوران جے ڈی یو کے قومی صدر لالن سنگھ، جگن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے سینئر لیڈران اور بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے۔

      طویل بحث کے بعد سامنے آیا مرمو کا نام
      مرمو کے نام کا اعلان منگل 21 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ قومی صدر جے پی نڈا نے بتایا تھا کہ میٹنگ میں 20 ناموں پر غور و خوض کے بعد سبھی نے متفقہ طور پر مشرقی ہندوستان کی ایک قبائلی خاتون لیڈر دروپدی مرمو کو این ڈی اے کا صدارتی امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

      مہاراشٹر: Eknath Shinde نے لکھا گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کو لکھا خط



      اس سے قبل اپوزیشن پارٹی یشونت سنہا کو اپنا مشترکہ امیدوار قرار دے چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یشونت سنہا 27 جون کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 29 جون ہے۔ صدارتی انتخاب 18 جولائی کو ہوگا اور نتائج کا اعلان 21 جولائی کو کیا جائے گا۔



      مرمو کی جیت تقریباً طے

      صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کی جیت تقریباً طے مانی جا رہی ہے۔ جیت کے اعداد و شمار سے محض چند قدم کے فاصلے پر کھڑی این ڈی اے اب نوین پٹنائک اور جگن موہن ریڈی کی حمایت کے ساتھ اکثریت کے نشان سے بہت آگے بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن میجک فیگر سے بہت پیچھے دکھائی دے رہی ہے۔ جس کا سیدھا مطلب ہے کہ دروپدی مرمو  ہی ہندوستان کی اگلی صدر ہو سکتی ہیں۔




      Published by:Sana Naeem
      First published: