உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شرد پوار سے ملیں ممتا بنرجی، اپوزیشن کی طرف سے صدر جمہوریہ امیدوار بننے سے NCP چیف کا انکار

    Presidential Election: ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سے متعلق رضامندی بنانے کے واسطے 15 جون کو دہلی میں ایک میٹنگ بلائی ہے۔ صدر جمہوریہ عہدے کے لئے الیکشن 18 جولائی کو ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بائیں بازو کے رہنماوں نے منگل کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار سے الگ الگ ملاقات کی اور ان سے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا متحدہ امیدوار بننے کی گزارش کی۔ حالانکہ مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (CPI-M) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے منگل کو کہا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار بننے سے انکار کردیا ہے۔

      این سی پی کے لیڈر شرد پوار کے لیڈر شرد پوار نے سیتا رام یچوری،  کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ اور این سی پی لیڈروں پرفل پٹیل اور پی سی چاکو سے دہلی مں ملاقات کی اور انہیں الیکشن نہیں لڑنے سے متعلق اپنے فیصلے سے واقف کرایا۔ سیتا رام یچوری نے کہا، ’مجھے بتایا گیا ہے کہ شرد پوار صدرجمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن کا چہرہ نہیں ہوں گے، دیگر ناموں پر غور کیا جا رہا ہے‘۔

      اپوزیشن ذرائع نے کہا کہ شرد پوار ایک ایسا مقابلہ لڑنے خواہاں نہیں تھے، جس میں ان کی سیاسی زندگی میں اس وقت ہارنا طے ہے۔ ممتا بنرجی غیر بی جے پی جماعتوں کے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کے لئے دہلی پہنچی ہیں۔ انہوں نے آئندہ صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لئے یہ میٹنگ بلائی ہے۔

      ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سے متعلق رضامندی بنانے کے واسطے 15 جون کو دہلی میں ایک میٹنگ بلائی ہے۔ صدر جمہوریہ عہدے کے لئے الیکشن 18 جولائی کو ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: