உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Presidential Election: اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ختم، مشترکہ امیدوار کو میدان میں اتارنے پر اتفاق

    Presidential Election: اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ختم، مشترکہ امیدوار کو میدان میں اتارنے پر اتفاق ۔اے این آئی ۔

    Presidential Election: اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ ختم، مشترکہ امیدوار کو میدان میں اتارنے پر اتفاق ۔اے این آئی ۔

    Presidential Election: صدارتی انتخابات کو لے کر نئی دہلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ بلائی گئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : صدارتی انتخابات کو لے کر نئی دہلی میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ذریعہ بلائی گئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی میٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔ اس میٹنگ میں اپوزیشن لیڈروں نے اگلے صدارتی انتخابات میں ایک عام امیدوار کو میدان میں اتارنے کا عزم کیا ہے ۔

      میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں سدھیندر کلکرنی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں نے اگلے صدارتی انتخابات میں ایک عام امیدوار کو میدان میں اتارنے کیلئے ایک تجویز پاس کی ہے ۔ ایک امیدوار جو حقیقت میں آئین کے محافظ کے طور پر کام کرسکتا ہے اور مودی سرکار کو ہندوستانی جمہوریت اور ہندوستان کے سماجی تانے بانے کو اور نقصان پہنچانے سے روک سکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Jammu and Kashmir: بینک منیجر وجے کمار کے قاتل سمیت 2 دہشت گردوں کو فوج نے کیا ہلاک


      شردپوار ، پی سی چاکو، آر جے ڈی ممبر پارلیمنٹ منوج جھا، عمر عبداللہ ، محبوبہ مفتی، ایچ ڈی دیوگوڑا، کمار سوامی، ٹی آر بالو، اکھلیش یادو، پرینکا چترویدی، ملکا ارجن کھڑگے اور رندیپ سرجیوالا سمیت کئی سینئر لیڈران اس میٹنگ میں شامل ہوئے ۔ حالانکہ عام آدمی پارٹی اور ٹی آر ایس نے اس میٹنگ سے دوری بنائی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپ، دہلی میں دفعہ 144 نافذ


      اس سے پہلے ممتا بنرجی نے 22 اپوزیشن پارٹیوں کو خط لکھ کر بی جے پی کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی تھی اور صدارتی انتخابات میں اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ممتا بنرجی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے صدر کے عہدہ کیلئے این سی پی چیف شرد پوار کے نام پر اتفاق کا اظہار کیا تھا، لیکن انہوں نے اس کو خارج کردیا ۔

      ایسا بتایا جارہا ہے کہ اب اپوزیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشن گاندھی کے نام کا مشورہ دیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ گوپال کرشن گاندھی نے اس معاملہ پر غور کرنے کیلئے وقت مانگا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: