உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    President Election:صدارتی الیکشن کو لے کر ممتا بنرجی نے کردیا بڑا دعویٰ، کہا-’کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے‘

    بجٹ بحث سے خطاب کرتے ہوئے، ترنمول سربراہ نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریاستی پولیس کی ستائش کی اور سیاسی تشدد کے الزامات کو اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی گئی ’افواہوں‘کے طور پر مسترد کیا۔

    • Share this:
      کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی (Mamata Banerjee)نے صدارتی انتخاب کو لے کر بڑا دعویٰ کر کے کئی نئی سیاسی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے باوجود بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے لیے آئندہ صدارتی انتخاب جیتنا آسان نہیں ہو سکتا۔ سی ایم ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے پاس کُل ایم ایل ایز کا نصف بھی نہیں ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے پاس ملک بھر میں زیادہ ایم ایل اے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہماری حمایت کے بغیر آپ (BJP) آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔ آپ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے۔

      ممتا بنرجی نے کہا کہ کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، بڑی باتیں نہ کریں۔ پچھلی بار کے مقابلے ہار کے باوجود سماج وادی پارٹی جیسی پارٹیاں مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ صدارتی انتخابات بالواسطہ طور پر ایک الیکٹورل کالج کے ذریعے کرائے جاتے ہیں جس میں پارلیمنٹ کے منتخب اراکین اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی اسمبلیاں شامل ہوتی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      CAA مخالف مظاہرین کو لوٹائی جارہی ہے رقم، ملزمین سے ہوئی تھی وصولی

      ممتا بنرجی، جو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے بی جے پی مخالف محاذ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، نے کہا کہ ملک مرکز میں حکمراں پارٹی سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایک گھنٹے میں100KMکافاصلہ طئے کرے گی یہ ٹرین، جانیے دلی-میرٹھ ریجنل ریپڈ ریل کی خاص باتیں

      یہ بھی پڑھیں:
      Hijab پر ارشد مدنی کا ردعمل، بتایا فیصلہ اسلامی تعلیمات اور شرعی حکم کے مطابق نہیں

      بجٹ بحث سے خطاب کرتے ہوئے، ترنمول سربراہ نے ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریاستی پولیس کی ستائش کی اور سیاسی تشدد کے الزامات کو اپوزیشن کی طرف سے پھیلائی گئی ’افواہوں‘کے طور پر مسترد کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: