உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Presidential Polls: دروپدی مرمو ہوں گی این ڈی اے کی امیدوار، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کیا اعلان

    Presidential Polls: دروپدی مرمو ہوں گی این ڈی اے کی امیدوار، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کیا اعلان

    Presidential Polls: دروپدی مرمو ہوں گی این ڈی اے کی امیدوار، بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کیا اعلان

    Presidential Polls: جے پی نڈا نے اعلان کیا کہ جھارکھنڈ کی سابق گورنر دروپدی مرمو این ڈی اے کی جانب سے صدر کے عہدہ کی امیدوار ہوں گی۔ نڈا نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں تقریبا 20 ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آدیواسی خاتون لیڈر مرمو کے نام پر مہر لگی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : صدارتی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کے امیدوار کے نام پر غور و خوض کیلئے منگل کو بی جے پی کے صدر دفتر میں پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوئی ۔ میٹنگ کے بعد جے پی نڈا نے اعلان کیا کہ جھارکھنڈ کی سابق گورنر دروپدی مرمو این ڈی اے کی جانب سے صدر کے عہدہ کی امیدوار ہوں گی۔ نڈا نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں تقریبا 20 ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آدیواسی خاتون لیڈر مرمو کے نام پر مہر لگی ۔ خیال رہے کہ صدارتی انتخاباتی کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے مشترکہ امیدوار کے طور پر سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو میدان میں اتارا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اپوزیشن کا بڑا فیصلہ، یشونت سنہا ہوں گے اپوزیشن کے امیدوار


      قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ، بی جے پی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ، ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت پارلیمانی بورڈ کے دیگر اراکین میٹنگ میں موجود تھے ۔




      یہ بھی پڑھئے: Agnipath Scheme واپس لینے کا کوئی سوال نہیں، یہ نوجوانوں کیلئے سنہرا موقع : فوجی سربراہ


      غور طلب ہے کہ موجود صدرجمہوریہ رامناتھ کووند کی مدت کار 24 جولائی کو ختم ہوری ہے ۔ اپوزیشن امیدوار کے طور پر سنہا کے نام کا اعلان ہونے کے بعد اگلے صدر کے انتخاب کیلئے 18 جولائی کو ووٹنگ اب طے مانی جارہی ہے ۔ صدارتی انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے ۔ 29 جون پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔

      غور طلب ہے کہ صدارتی انتخابات میں تعداد کی طاقت کی بنیاد پر این ڈی اے مضبوط پوزیشن میں ہے اور اس کو اگر بی جے ڈی یا آندھرا پردیش میں برسراقتدار وائی ایس آر کانگریس جیسی پارٹیوں کی حمایت مل جاتی ہے تو اس کی جیت یقینی ہوجائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: