ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بریکنگ نیوز: دہلی میں 50 روپئے مہنگا ہوا رسوئی گیس سلینڈر، کل سے نافذ ہوگی نئی قیمت

ملک کی راجدھانی دہلی کے لوگوں کو مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلو والے ایل پی جی گیس سلینڈر (LPG Gas Cylinder) کی قیمت 50 روپئے بڑھ گئی ہیں۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: دہلی میں 50 روپئے مہنگا ہوا رسوئی گیس سلینڈر، کل سے نافذ ہوگی نئی قیمت
دہلی میں 50 روپئے مہنگا ہوا رسوئی گیس سلینڈر، کل سے نافذ ہوگی نئی قیمت

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے لوگوں کو مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلو والے ایل پی جی گیس سلینڈر (LPG Gas Cylinder) کی قیمت 50 روپئے بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ نئی قیمت پیر کے روز دوپہر 12 بجے کے بعد نافذ ہوگی۔ یہی نہیں، قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد 14.2 کلو والے سلینڈر کی قیمت 769 روپئے فی سلینڈر ہوجائے گی۔


واضح رہے کہ اس سے پہلے دہلی میں ٖغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت کو 694 روپئے سے بڑھ کر 719 روپئے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دسمبر 2020 میں بھی دہلی میں رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں 50 روپئے کا اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ ایک بار پھر 50 روپئے کا بم دہلی کےلوگوں پر پھوٹا ہے۔


کامرشیل گیس کی کیا ہے قیمت


واضح رہے کہ ویسے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی کی قیمت میں تبدیلی ہوتی ہے۔ اس بار یکم فروری کو صرف کامرشیل گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 190 روپئے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس کٹوتی کے بعد ملک کی راجدھانی میں 19 کلو والے سلینڈر کی قیمت 1533.00 روپئے، کولکاتا میں 1598.50 روپئے، ممبئی میں 1482.50 روپئے اور چنئی میں 1649.00 روپئے ہوگئے ہیں، لیکن گھریلو گیس کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ حالانکہ دہلی میں اتوار کو 50 روپئے بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 14, 2021 09:06 PM IST