عام لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے تیل سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے پیٹرول ۔ ڈیزل کے بعد بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 18 روپے فی سلینڈر کی کمی کردی ہے۔
عام لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے تیل سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے پیٹرول ۔ ڈیزل کے بعد بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 18 روپے فی سلینڈر کی کمی کردی ہے۔
عام لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے تیل سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے پیٹرول ۔ ڈیزل کے بعد بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں 18 روپے فی سلینڈر کی کمی کردی ہے۔ اس کے علاوہ 18 طیارہ ایندھن اور آٹو گیس کے دام میں بھی کمی کی گئی ہے۔ تیل سپلائی کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) نے بتایا کہ دہلی میں 14.2 کلو گرام کا بغیر سبسڈی والا سلینڈر گزشتہ شب سے 608.50کا ہوگیا ہے۔ یکم جون کو اس کی قیمت 626.50 روپے فی سلینڈر کی گئی تھی۔ اس سال مارچ سے بغیر سبسڈی رسوئی گیس سلینڈر کی سب سے کم شرح ہے۔ خیال رہے کہ کل پیٹرول کی قیمتوں میں 31 پیسے اور ڈیزل میں 71 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ شرحیں بھی گزشتہ نصف شب سے نافذ ہوگئی ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔