ہوم » نیوز » معیشت

منی لاک ڈاؤن اورپابندیاں: ضروری اشیاکی ڈیلیوری میں تاخیراورقیمتوں میں اضافہ

ملنڈ میں پرینکا سنگھ (Priyanka Singh) نے بھی کہا کہ بگ باسکیٹ (BigBasket) اپنے علاقے میں صرف دو دن ہی اشیا کی فراہمی کررہی ہے، حالانکہ بی بی ڈیلی (BBdaily)، فرازو (Frazzo ) اور سوپر ڈیلی (Supr Daily ) جیسے ہائپرلوکال ای کامرس پلیٹ فارم تیز ہیں۔

  • Share this:

ہندوستان میں منی لاک ڈاون اور نقل و حرکت کی پابندیوں نے رسد میں خلل ڈال دیا ہے اور کچھ ضروری سامان کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔ وہیں ذخیرہ اندوزی اور فراہمی کی زنجیروں کی وجہ سے سخت قلت پیدا ہوگئی ہے۔متعدد صارفین نے ضروری اشیا کی فراہمی میں تاخیر کی اطلاع دی ہے۔ یہاں تک کہ خوف اور اضطراب نے کھانا پکانے والے تیل، دالیں، سینی ٹائزرس، ماسک اور آکسیمٹرز جیسی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ سے قیمتوں کو بھی بڑھا دیا ہے۔

ممبئی کے اندھیری میں اشمت دلال (Ashmit Dalal) نے کہا کہ کیرانہ اسٹورز پر عملے کی کمی کی وجہ سے ضروری اشیا کی دستیابی میں تاخیر ہورہی ہے۔مہاراشٹرا میں اشیا کی خریداری صبح 7 تا بجے 11 بجے تک ہی محدود ہے۔ جب کہ ہوم ڈیلیوری کی رات 8 بجے تک اجازت ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

ملنڈ میں پرینکا سنگھ (Priyanka Singh) نے بھی کہا کہ بگ باسکیٹ (BigBasket) اپنے علاقے میں صرف دو دن ہی اشیا کی فراہمی کررہی ہے، حالانکہ بی بی ڈیلی (BBdaily)، فرازو (Frazzo ) اور سوپر ڈیلی (Supr Daily ) جیسے ہائپرلوکال ای کامرس پلیٹ فارم تیز ہیں۔

نئی دہلی میں نیہا گروور (Neha Grover ) نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گروور اپنے بڑے کنبے کے لئے پھل اور سبزیوں کے لئے آن لائن بازار ہیلو باسکیٹ (HalloBasket) پر انحصار کر رہی ہیں۔گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے گروور نے بتایا کہ ناریل پانی ملنا مشکل ہے۔ فروخت کنندگان نے بتایا کہ گذشتہ دنوں بازاروں میں ناریل کی قیمت 35 تا 40 سے 80 روپیے تھا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 23, 2021 12:52 PM IST