وزیراعظم مودی اور یاترا بنیں گے بی جے پی کے انتخابی ساتھی، تلنگانہ-کرناٹک کے بعد اب دیگر ریاستوں کی تیاری

وزیراعظم مودی اور یاترا بنیں گے بی جے پی کے انتخابی ساتھی، تلنگانہ-کرناٹک کے بعد اب دیگر ریاستوں کی تیاری۔ (فائل فوٹو)

وزیراعظم مودی اور یاترا بنیں گے بی جے پی کے انتخابی ساتھی، تلنگانہ-کرناٹک کے بعد اب دیگر ریاستوں کی تیاری۔ (فائل فوٹو)

بی جے پی، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بھی اپریل۔مئی۔جون میں نئی یاتراوں کا آغاز کرے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | Hyderabad | Bangalore
  • Share this:
    مرکز کے اقتدار کی جنگ کا سیمی فائنل مانے جارہے اس سال کے اسمبلی انتخابات میں اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے بی جے پی سبھی انتخابی ریاستوں میں وزیراعظم نریندر مودی اور یاتراوں کا سہارا لے گی۔ یاتراوں اور وزیراعظم مودی کے چہرے کا بہتر نتیجہ سامنے آنے کے بعد پارٹی نے اس سال ہونے جارہے چھ ریاستوں میں ایسی ہی یاتراوں کے انعقاد کے ساتھ وزیراعظم کے چہرے کا استعمال کرے گی۔

    بی جے پی ذرائع نے کہا ہے کہ تریپورہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کو عوامی بھروسہ رتھ یاترا کا فائدہ ملا۔ نوجوانوں اور خواتین میں پی ایم کے تئیں وسیع پسندیدگی کی وجہ سے ان کی اچانک بنا پہلے سے مقرر پروگرام کے دوسری ریلی کرائی گئی۔ مدھیہ پردیش میں جاری ’وکاس یاترا‘ اور راجستھان کی ’جن آکروش یاترا‘ کو بھی بہتر حمایت ملی ہے۔ چونکہ اس کا وسیع اثر دیکھنے کو مل رہا ہے، ایسے میں پارٹی نے اس سال سبھی انتخابی ریاستوں میں الگ الگ نام سے یاترا نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

    جہاں اقتدار، وہاں کامیابیوں کی تشہیر

    یاتراوں کے لحاظ سے پارٹی کی حکمت عملی الگ الگ ریاست میں الگ الگ ہے۔ جن ریاستوں میں پارٹی اقتدار میں ہے، وہاں حکومت کی کامیابیوں اور وزیر اعظم کے چہرے سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ ہے۔ یاترا کے نام بھی انہی خطوط پر رکھے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر، بی جے پی زیر اقتدار ریاست مدھیہ پردیش میں وکاس یاترا، کرناٹک میں وجے سنکلپ یاترا نکالی جا رہی ہے۔ تریپورہ میں جن وشواس یاترا نکالی گئی۔ جہاں پارٹی اقتدار میں نہیں ہے، اس کا زور حکومت کی ناکامیوں کو گنوانے پر ہے، اس لیے پارٹی راجستھان میں جن آکروش یاترا، تلنگانہ میں پرجا گوسا، بی جے پی بھروسہ یاترا نکال رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    تریپورہ،ناگالینڈاورمیگھالیہ اسمبلی الیکشن کے  نتائج آج،ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل

    یہ بھی پڑھیں:

    اڈانی-ہینڈن برگ معاملے میں سپریم کورٹ آج سنائے گافیصلہ، 17فروری کو محفوظ رکھا تھا اپناحکم

    مودی کی ریلی سے ہوگا یاترا کا اختتام

    اسی منصوبہ کے تحت بدھ کو تلنگانہ میں پرجا گوسہ پرجا بھروسہ یاترا تو کرناٹک میں وجئے سنکلپ یاترا کی شروعات کی گئی۔ کرناٹک میں ریاست کے چار کونوں سے چار یاترا ئیں نکلیں گی۔ دونوں ہی ریاستوں میں یاترا کا اختتام وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی سے ہوگا۔ پارٹی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں بھی اپریل۔مئی۔جون میں نئی یاتراوں کا آغاز کرے گی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: