ہوم » نیوز » وطن نامہ

کون ہے 12 سال کی حنایہ نثار، جس کا پی ایم مودی نے’من کی بات‘ میں کیا ذکر

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے من کی بات میں کشمیر کی ایک 12 سال کی لڑکی کی خوب تعریف کی

  • Share this:
کون ہے 12 سال کی حنایہ نثار، جس کا پی ایم مودی نے’من کی بات‘ میں کیا ذکر
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے من کی بات میں کشمیر کی ایک 12 سال کی لڑکی کی خوب تعریف کی

وزیر اعظم نریندرمودی نے اتوارکے 'من کی بات' میں کشمیر کی ایک 12 سال کی لڑکی کی خوب تعریف کی۔ وزیراعظم نے حنایہ نثارکوجنوبی کوریا میں کھیلے گئے کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل کے لئے مبارکباد دی بلکہ ان کے والدین کوبھی اس کامیابی کا کریڈٹ دیا۔ آپ کو بتاتے ہیں آخر حنایہ نثار کون ہیں اورکہاں رہتی ہیں۔


حنایہ نثارجنوبی کشمیرکے اننت ناگ سیکٹرکے کوکرنگ میں رہنے والی 12 سالہ لڑکی ہے۔ حنایہ کےگھرکی مالی حالت بہت خراب ہے۔ حنایہ ہمیشہ سے ہی ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھی۔ اسی وجہ سے حنایہ نے کراٹے سیکھنے کا من بنایا۔ جب حنایہ نے اپنے والدین سے اس بات کا ذکر کیا، تو انہوں نے حنایہ کا ساتھ دے کراس کے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع دیا۔ والدین کی حمایت اورخود اعتمادی پرحنایہ آج ہندوستان میں کراٹے کی نمبرون کھلاڑی بن گئی ہیں۔


حنایہ گوا میں فیڈریشن نیشنل میں گولڈ میڈل جیت چکی ہیں۔ اس سے قبل وہ اسکول میں بھی گولڈ میڈلسٹ رہ چکی ہیں۔ ابھی حنایہ نے جنوبی کوریا میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن میں ملک کو گولڈ میڈل دلایا ہے۔ حنایہ نے نہ صرف کشمیرکا بلکہ پورے ہندستان کا نام بین الاقوامی سطح پرروشن کیا۔

First published: Dec 30, 2018 02:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading