تین ممالک کے دورے کے بعد دہلی واپس ہوئے وزیراعظم مودی، پالم ایئرپورٹ پر ہوا والہانہ استقبال

تین ممالک کے دورے کے بعد دہلی واپس ہوئے وزیراعظم مودی، پالم ایئرپورٹ پر ہوا والہانہ استقبال۔ تصویر : Twitter@BJP4India

تین ممالک کے دورے کے بعد دہلی واپس ہوئے وزیراعظم مودی، پالم ایئرپورٹ پر ہوا والہانہ استقبال۔ تصویر : Twitter@BJP4India

بی جے پی کارکنوں نے کہا، لوگ یہاں پی ایم مودی کا استقبال کرنے کے لئے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں اور پورے ملک کو فخر محسوس کرایا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    وزیراعظم نریندر مودی جاپان، پاپوا نیوی گینی اور آسٹریلیاکے اپنے تین ممالک کے دورے کے اختتام کے بعد جمعرات کی علی الصبح دہلی لوٹ آئے ہیں۔ پی ایم مودی کا دہلی کے پالم ہوائی اڈے پر والہانہ استقبال ہوا ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا پی ایم مودی کے ہندوستان آمد پر ان کا استقبال کرنے کے لیے جمعرات کی صبح دہلی کے پالم ایئرپورٹ پہنچے۔ بی جے پی کے قومی صدر کے ساتھ مملکتی وزیر خارجہ  (ایم او ایس) میناکشی لیکھی، سابق مرکزی وزیر ہرش وردھن، دہلی کے رکن پارلیمنٹ رمیش ودھوڑی، ہنس راج ہنس اور دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی بھی موجود رہے۔


    جے پی نڈا نے پالم ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آپ کے گورننس ماڈل کی تعریف کرتی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے آپ سے آٹوگراف مانگا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا آپ کی قیادت میں ہندوستان کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے۔




    یہ بھی پڑھیں:

    موسم کو لے کر آئی بڑی خبر، آج سے 'ہیٹ ویو' کا قہر ختم، جم کر برسیں گے بادل، ان ریاستوں میں آرینج الرٹ

    یہ بھی پڑھیں:

    شادی سے پہلے فون پر رومانس سے کیا منع تو لڑکی کی بہن کے ساتھ یہ کام کرنے لگا دولہا، پھر دلہن پہنچ گئی تھانہ

    پی ایم مودی کے استقبال کے لیے پالم ہوائی اڈے کے باہر بی جے پی کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوئی۔ بی جے پی کارکن پالم ہوائی اڈے کے باہر جمع ہوئے۔ کارکن خوشی میں ناچتے اور ڈھول بجاتے نظر آئے۔ بی جے پی کارکنوں نے کہا، لوگ یہاں پی ایم مودی کا استقبال کرنے کے لئے ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیں اور پورے ملک کو فخر محسوس کرایا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: