اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایندھنE20  آج لانچ کریں گے وزیراعظم مودی، 11 ریاستوں میں 20 فیصدی ایتھنال والا پٹرول ملنے کی ہوگی شروعات

    ایندھنE20  آج لانچ کریں گے وزیراعظم مودی، 11 ریاستوں میں 20 فیصدی ایتھنال والا پٹرول ملنے کی ہوگی شروعات۔ پی ایم مودی (فائل فوٹو)

    ایندھنE20  آج لانچ کریں گے وزیراعظم مودی، 11 ریاستوں میں 20 فیصدی ایتھنال والا پٹرول ملنے کی ہوگی شروعات۔ پی ایم مودی (فائل فوٹو)

    روایتی اور غیر روایتی توانائی کی صنعتوں کے نمائندوں، حکومت اور ماہرین ایک پلیٹ فارم پر آئیں گے اور توانائی کی منتقلی کو درپیش چیلنجوں اور مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bangalore, India
    • Share this:
      وزیراعظم نریندر مودی آج پیر کو بنگلورو میں 20 فیصدی ایتھنال ملے ہوئے پٹرول (ایندھن ای 20) کو لانچ کریں گے۔ ساتھ ہی شمسی اور روایتی توانائی سے چلنے والے کھانا پکانے کے نظام کی نقاب کشائی کریں اور انڈیا انرجی ویک کا افتتاح کریں۔ ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم کا کرناٹک کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، جہاں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

      ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا انرجی ویک (آئی ای ڈ بلیو) 2023   چھ سے 8 فروری تک بنگلورو میں منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد توانائی کی تبدیلی کے مرکز کے طور پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرنا ہے۔ اس تقریب کے دوران، روایتی اور غیر روایتی توانائی کی صنعتوں کے نمائندوں، حکومت اور ماہرین ایک پلیٹ فارم پر آئیں گے اور توانائی کی منتقلی کو درپیش چیلنجوں اور مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

      دو سال پہلے حاصل کیا تھا ہدف

      وزیراعظم نریندر مودی 20 فیصد ایتھنال کی ملاوٹ والا پٹرول بھی لانچ کریں گے۔ جس کے بعد 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 84 ریٹیل پٹرول پمپوں پر ای ٹوئنٹی ایندھن کی فروخت شروع ہوجائے گی۔ E20 پٹرول کے ساتھ 20 فیصد ایتھنال کا مرکب ہے۔ بیان کے مطابق، حکومت کا مقصد 2025 تک ایتھنال کی مکمل 20 فیصد ملاوٹ حاصل کرنا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، OMCs 2G-3G ایتھنال پلانٹس لگا رہے ہیں۔ ہندوستان نے 2025 تک پٹرول میں 20 فیصد ایتھنال ملانے کا ہدف مقرر کیا تھا، لیکن اسے دو سال پہلے ہی حاصل کر لیا ۔

      یہ بھی پڑھیں:

      BMC Budget: برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کااب تک کاسب سےبھاری بجٹ پیش، کیاکیاخاص باتیں؟

      یہ بھی پڑھیں:

      نیٹ ورک18 پرخصوصی انٹرویومیں نرملا سیتارمن نے اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کولیکر کہی یہ بات

      گرین موبیلیٹی ریلی کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے

      پی ایم گرین موبیلیٹی ریلی کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے، اس میں شفاف ایندھن کے تئیں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے شفاف ایندھن سے چلنے والی گاڑیاں شامل ہوں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: