وزیراعظم نریندر مودی آج جمعہ کو تین ممالک کے چھ روزہ دورے پر آج روانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ تین چوٹی کانفرنسوں میں شامل ہوں گے اور 40 سے زیادہ پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ پی ایم تین ممالک میں چار دن گزاریں گے، اس دوران دنیا بھر کے 24 سے زیادہ ممالک کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں 19 سے 21 مئی کے دوران جی-7 ممالک کی چوٹی کانفرنس میں حصہ لینے جاپان جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں، وزیر اعظم 21 مئی کو پورٹ مورسبی، پاپوا نیو گنی پہنچیں گے، جہاں وہ پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسرے فورم برائے ہند-بحرالکاہل جزائر تعاون (ایف آئی پی آئی سی) سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں وہ اپنے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانیس کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے لیے 22-24 مئی کو سڈنی میں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:
دورے کے آخری مرحلے میں مودی آسٹریلیائی ہم منصب کے ساتھ سڈنی میں ہزاروں ہندوستان باشندوں سے خطاب کریں گے۔ ثقافتی، کاروباری اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں سے جڑے مسائل کے لحاظ سے ان کا دورہ بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔
جاپان میں ہندوستان کے سفیر سیبی جارج نے بتایا کہ پی ایم مودی پہلی مرتبہ ہیروشیما جائیں گے۔ جی7 کانفرنس سے الگ پی ایم جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدہ کے ساتھ دوطرفہ مسائل پر بات چیت کریں گے۔ ہیروشیما شہر میں وہ مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی عمل میں لائیں گے۔ جاپان کے پی ایم نے جی سیون اجلاس میں حصہ لینے کے لیے پی ایم مودی کو شخصی طور پر مدعو کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔