وزیراعظم مودی کا آج راجستھان دورہ، 3 اضلاع کی 15 اسمبلی سیٹوں پر نظر، ترقیاتی پروجیکٹوں کی دیں گے سوغات
وزیراعظم مودی کا آج راجستھان دورہ، 3 اضلاع کی 15 اسمبلی سیٹوں پر نظر، ترقیاتی پروجیکٹوں کی دیں گے سوغات
گزشتہ سال ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی آبو روڈ پر آئے تھے لیکن وقت کی تنگی کی وجہ سے اس وقت ان کی تقریر نہیں ہو سکی تھی۔ اب ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی آبو آ رہے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی آج بدھ کو آبو روڈ پہنچیں گے۔ راجستھان میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، ایسے میں ان کے اس دورے کو کافی اہم مانا جارہا ہے۔ پی ایم مودی بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے ساتھ ہی 5500 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی سوغات بھی دیں گے۔ اپنے اس دورے کے ذریعے میواڑ کے اودئے پور، راجسمند اور سیروہی کی اسمبلی سیٹوں پر قبضہ جمانے کی کوشش کریں گے۔ اس علاقے میں بی جے پی مضبوط حالت میں ہے۔ اس کے باوجود بی جے پی کوئی کثر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی آبو روڈ پر آئے تھے لیکن وقت کی تنگی کی وجہ سے اس وقت ان کی تقریر نہیں ہو سکی تھی۔ اب ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی آبو آ رہے ہیں۔ ان کے دورے کے سیاسی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ بی جے پی تین اضلاع میں مضبوط پوزیشن میں ہے جہاں پی ایم مودی کے اس دورے کے دوران احاطہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان تینوں اضلاع میں کل 15 اسمبلی سیٹیں ہیں جن میں سے بی جے پی کے پاس 10 سیٹیں ہیں۔ اس وقت ادے پور کی سیٹ گلاب چند کٹاریہ کی آسام کے گورنر کے طور پر تقرری کی وجہ سے خالی ہے۔ راجستھان میں سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
سب سے پہلے راجسمند ضلع کی بات کرتے ہیں۔ راجسمند میں 4 اسمبلی کی سیٹیں ہیں، جن میں 2 کانگریس تو 2 بی جے پی کے پاس ہیں۔ بھیم اسمبلی سیٹ سے سدرشن سنگھ راوت کانگریس سے ایم ایل اے ہیں، وہیں کمبھل گڑھ سے بی جے پی کے سریندر سنگھ راٹھوڑ تو ناتھ دوارا اسمبلی سیٹ سے صدر ڈاکٹر سی پی جوشی ایم ایل اے ہیں۔ راجسمند سے دیپتی کرن ماہیشوری ایم ایل اے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔