وزیراعظم نریندر مودی آج سے کرناٹک کے دو روزہ دورے پر رہیں گے۔ 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے وہ چھ عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے اور دو مقامات پر روڈ شو بھی کریں گے۔ مودی کے دورے کے پروگرام کے مطابق، وہ ہفتہ کی صبح دہلی سے خصوصی جہاز سے بیدر ہوائی اڈے کے لیے اڑان بھریں گے، جہاں سے وہ ہیلی کاپٹر سے بیدر ضلع کے ہمن آباد جائیں گے اور صبح 11 بجے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔
اس کے بعد وزیراعظم مودی وجئے پورا جائیں گے، جہاں دوپہر ایک بجے انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ وہ دوپہر قریب پونے دو بجے بیلگاوی ضلع کے کوڑاچی میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ شام میں پی ایم مودی بنگلورو شمال میں روڈ شو کریں گے۔
PM Shri Narendra Modi's Public Programmes in Karnataka on 29th April, 2023.
بنگلورو میں رات کے قیام کے بعد، وہ اتوار کی صبح راج بھون سے کولار کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ صبح 11.30 بجے ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی دوپہر 1.30 بجے رام نگر ضلع کے چننا پٹنہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ ہاسن ضلع کے بیلور جائیں گے، جہاں وہ سہ پہر 3.45 بجے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اتوار کی شام میسور میں روڈ شو کریں گے۔ پروگرام کے بعد وہ ایک خصوصی طیارے میں میسور سے دہلی جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔