وزیراعظم مودی کا آج کاشی دورہ، شہر کو دیں گے28 ترقیاتی پروجیکٹوں کی سوغات

وزیراعظم مودی کا آج کاشی دورہ، شہر کو دیں گے28 ترقیاتی پروجیکٹوں کی سوغات

وزیراعظم مودی کا آج کاشی دورہ، شہر کو دیں گے28 ترقیاتی پروجیکٹوں کی سوغات

وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو اپنے دورے کے دوران چترکوٹ میں مفت آپریشن کراکر لوٹنے والے مریضوں سے بھی بات کریں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Varanasi, India
  • Share this:
    وزیراعظم نریندر مودی آج جمعہ کو کاشی کے رہائشیوں کو 28 ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے۔ اس میں 9 پروجیکٹس شامل ہیں۔ 19 پروجیکٹوں کا افتتاح ہوگا۔ اس میں بابت پور ایئرپورٹ پر اے ٹی سی بھون، سارناتھ میں نئی سی ایچ سی، راج گھاٹ اسکول، پی اے سی میں ملٹی پرپز ہال سمیت دیگر پروجیکٹ شامل ہیں۔ افتتاح کے ساتھ ہی اگلے دن یعنی ہفتہ سے ہی سہولیات عوام کو حاصل ہونے لگے گی۔

    وزیراعظم جن پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے، وہاں رات گئے تک تیاریاں جاری رہیں۔ جو سنگ بنیاد رکھے جائیں گے ان میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے گودولیا تک مسافر روپ وے ٹرانسپورٹ سسٹم، بھگوان پوری میں 55 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ، سگرا اسٹیڈیم میں فیز دو اور تین کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹی بی ایچ یو، گنگا گھاٹ میں سینٹر آف ایکسیلنس آن مشین ٹولز ڈیزائن شامل ہیں۔ چینجنگ روم کے ساتھ فلوٹنگ جیٹی تعمیر کی جانی ہے۔

    سارناتھ سی ایچ سی پر اسپتال جیسی سہولیات

    اسپتال جیسی سہولیات سارناتھ میں بنائے گئے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں دستیاب ہوں گی۔ 6.73 کروڑ کی لاگت سے 30 بستروں پر مشتمل اس سی ایچ سی میں باقاعدہ او پی ڈی کے ساتھ ساتھ تفتیش کی سہولیات بھی ہوں گی۔ سی ایم او ڈاکٹر سندیپ چودھری نے بتایا کہ پیتھالوجی، ڈلیوری، الٹراساؤنڈ، ایکسرے، آنکھوں کے امراض، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس کے مریضوں کے لیے ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    'مودی سر نیم' معاملے میں سزا ملنے پر راہل گاندھی کو آئی باپو کی یاد، کہی یہ بڑی بات

    یہ بھی پڑھیں:

    گجرات، مدھیہ پردیش اورمہاراشٹرمیں این آئی اےکے چھاپے،'غزوہ ہند'کیس میں کی جارہی ہےپیشرفت

    موتیا بند آپریشن کرانے والے مریضوں سے بات چیت

    وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو اپنے دورے کے دوران چترکوٹ میں مفت آپریشن کراکر لوٹنے والے مریضوں سے بات کریں گے۔ اس کے لیے پانچ مریضوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعظم ان سے بات کرکے چترکوٹ میں آپریشن کے دوران ملنے والی سہولیات کی معلومات حاصل کریں گے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: