ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی اہم میٹنگ ، وزیر اعظم مودی بھی ہوئے شریک

BJP Office Bearers Meeting: وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے قومی عہدے داروں ، ریاستی صدور اور ریاستی تنظیم جنرل سکریٹریوں سے خطاب بھی کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 21, 2021 06:09 PM IST
  • Share this:
5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی اہم میٹنگ ، وزیر اعظم مودی بھی ہوئے شریک
5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی اہم میٹنگ ، وزیر اعظم مودی بھی ہوئے شریک (Photo- Twitter/BJP4India)

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے قومی عہدے داروں کی اتوار کو یہاں ہوئی ایک اہم میٹنگ کا افتتاح کیا ۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کے قومی عہدے داروں ، ریاستی صدور اور ریاستی تنظیم جنرل سکریٹریوں سے خطاب بھی کیا ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں ہورہی اس میٹنگ میں کئی ریاستوں میں ہونے جارہے آئندہ اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی کی حکمت عملی پر بحث کی گئی ۔


انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں آتم نربھر بھارت ابھیان اور زرعی قوانین پر بحث کی گئی ۔ ساتھ ہی ریاستی مبنی گروپ کی میٹنگوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بحث اور اعلان کیا گیا ۔ اس کے علاوہ قومی عہدیداروں کی میٹنگ کا خاکہ ، ریاست کی اکائیوں کے ذریعہ چلائے جا رہے  پروگراموں اور انتخابی ریاستوں کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ لیا گیا ۔


کورونا کی وبا کے پیش نظر جان گنوانے والے لوگوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے میٹنگ میں تعزیتی تجویز پاس کی گئی ۔ میٹنگ میں بی جےپی کی فیصلہ کرنے والی اعلی ترین یونٹ پارلیمانی بورڈ کے رکن،قومی عہدے دار، سبھی ریاستوں کے صدر اور ریاستوں کے تنطیم جنرل سکریٹری شامل ہوئے۔


وہیں بی جے پی کے نائب صدر رمن سنگھ نے کہا کہ میٹنگ میں مغربی بنگال ، آسام ، تمل ناڈو ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سبھی کارکنان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مغربی بنگال میں اس مرتبہ بی جے پی کی ہی جیت ہوگی ۔ علاوہ ازیں ہم آسام میں بھی جیت درج کرنے جارہے ہیں ۔

سنگھ نے کہا کہ اس مرتبہ مغربی بنگال کے عوام کی بے انتہا حمایت وزیر اعظم مودی کی قیادت والی بی جے پی کو مل رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 21, 2021 05:59 PM IST