உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صرف کاغذ نہیں زمین پر بھی اترے گی نئی تعلیمی پالیسی : وزیر اعظم مودی

    صرف کاغذ نہیں زمین پر بھی اترے گی نئی تعلیمی پالیسی : وزیر اعظم مودی

    صرف کاغذ نہیں زمین پر بھی اترے گی نئی تعلیمی پالیسی : وزیر اعظم مودی

    ملک میں نئی تعلیمی پالیسی کے اعلان کے بعد مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل اور یونیورسٹی گرانڈ کمیشن کی جانب سے منعقدہ کانکلیو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی پر اپنی بات پیش کی

    • Share this:
      ملک میں نئی تعلیمی پالیسی کے اعلان کے بعد مرکزی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل اور یونیورسٹی گرانڈ کمیشن کی جانب سے منعقدہ کانکلیو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی پر اپنی بات پیش کی ۔ 34 سال کے بعد لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی کو لے کر وزیر اعظم مودی نے مستقبل میں تعلیم اور ریسرچ جیسے معاملات پر گفتگو کی ۔

      وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر کہا کہ ہر طالب علم کو یہ موقع ملنا چاہئے کہ وہ اپنے Passion کو فالو کرے ۔ وہ اپنی سہولت اور ضرورت کے حساب سے کسی ڈگری یا کورس کو فالو کرسکے اور اگر اس کا دل کرے تو وہ چھوڑ بھی سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کوشش یہ ہے کہ بچوں کو سیکھنے کیلئے Inquiry-based, Discovery-based, Discussion based اور analysis based طریقوں پر زور دیا جائے ۔ اس سے بچوں میں سیکھنے کی دلچسپی بڑھے گی اور ان کے کلاس میں ان کا Participation بھی بڑھے گا ۔


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ابھی تک جو ہمارا تعلیمی نظام ہے ، اس میں What to Think پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جبکہ اس تعلیمی پالیسی میں How to think پر زور دیا جارہا ہے ۔ یہ میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ آج جس دور میں ہم ہیں وہاں انفارمیشن اور Content کی کوئی کمی نہیں ہے ۔


      وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ اس میں کوئی تنازع نہیں ہے کہ بچوں کے گھر کی زبان اور اسکول میں تعلیم کی زبان ایک ہی ہونے سے بچوں کے سیکھنے کی رفتار بہتر ہوتی ہے ۔ یہ ایک بہت بڑی وجہ ہے ، جس کی وجہ سے جہاں تک ممکن ہو ، پانچویں کلاس تک ، بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم کو منظوری دی گئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: