உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپروول ریٹنگ میں دنیا کے نمبر ون لیڈر بنے وزیر اعظم مودی، جو بائیڈن کو بھی پیچھے چھوڑا

    اپروول ریٹنگ میں دنیا کے نمبر ون لیڈر بنے وزیر اعظم مودی، جو بائیڈن کو بھی پیچھے چھوڑا

    اپروول ریٹنگ میں دنیا کے نمبر ون لیڈر بنے وزیر اعظم مودی، جو بائیڈن کو بھی پیچھے چھوڑا

    امریکہ کی ڈیٹا انٹیلی جنس فرم مارننگ کنسلٹ کے سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کو دنیا کا سب سے پسندیدہ لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپروول ریٹنگ (Approval Rating) کے معاملے میں عالمی رہنماوں کی فہرست میں اول مقام پر ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: امریکہ کی ڈیٹا انٹیلی جنس فرم مارننگ کنسلٹ کے سروے میں وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کو دنیا کا سب سے پسندیدہ لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپروول ریٹنگ (Approval Rating) کے معاملے میں عالمی رہنماوں کی فہرست میں اول مقام پر ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو بھی اس معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم مودی کی اپروول ریٹنگ 70 فیصد ہے اور یہ ریٹنگ دنیا کے ٹاپ 13 رہنماوں میں سب سے زیادہ ہے۔

      مارننگ کنسلٹ کے سروے کے مطابق، وزیر اعظم مودی دوسرے عالمی رہنماوں کے مقابلے میں بہتر کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے علاوہ دنیا کے صرف دو لیڈروں کو 60 سے زیادہ ریٹنگ ملی ہے۔ اس فہرست میں وزیر اعظم مودی کے بعد دوسرے نمبر میکسیکو کے صدر آندرے مینوئل لوپیج اوبراڈور ہیں، جن کی اپروول ریٹنگ 64 ہے جبکہ وہیں تیسرے نمبر پر اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی ہیں، جن کی ریٹنگ 63 ہے۔

      چوتھے نمبر پر 52 کی ریٹنگ کے ساتھ جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکیل ہیں جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن اس اپروول لسٹ میں پانچویں مقام پر ہیں۔ جو بائیڈن کی اپروول ریٹنگ 50 سے بھی کم ہے۔ ان کی ریٹنگ 48 ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مئی کے مہینے میں وزیر اعظم مودی کی اپروول ریٹنگ 2020 میں سب سے زیادہ 84 فیصد پر تھی۔ تب ہندوستان وبا کے اثر سے باہر نکل رہا تھا۔

      مارننگ کنسلٹ اپروول ریٹنگ لسٹ

      1- نریندر مودی: 70 فیصد

      2- لوپے اوبریڈر: 64 فیصد

      3- ماریو دراگھی: 63 فیصد

      4- اینجیلو مارکیل: 53 فیصد

      5- جوبائیڈن: 48 فیصد

      6- اسکاٹ مارسن 48 فیصد

      7-جسٹن ٹروڈو 45 فیصد

      8-بورس جانسن: 41 فیصد

      9- جیر بولسونیرو: 39 فیصد

      10- مون جے-این 38 فیصد

      11- پیڈو سانچیز: 35 فیصد

      12- ایمینوئیل میکرون: 34 فیصد

      13- یوشیہیدے سگا: 25 فیصد

      واضح رہے کہ مارننگ کنسلٹ پولیٹیکل انٹلی جنس فرم ہے۔ یہ فرم موجودہ وقت میں آسٹریلیا، برازیل، کناڈا، فرانس، جرمنی، ہندوستان، اٹلی، جاپان، میکسیکو، جنوبی کوریا، اسپین، انگلینڈ اور متحدہ ہائے ریاست میں سرکاری لیڈروں کے کام کاج، ان کے ذریعہ عالمی سطح پر لئے گئے فیصلے سمیت ان کے لئے اپروول ریٹنگ پر نظر رکھ رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: