உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi J&K Visit : وزیر اعظم مودی نے کہا : جموں و کشمیر میں جمہوریت مضبوط ہوئی

    PM Modi J&K Visit : وزیر اعظم مودی نے کہا : جموں و کشمیر میں جمہوریت مضبوط ہوئی تصویر : اے این آئی ۔

    PM Modi J&K Visit : وزیر اعظم مودی نے کہا : جموں و کشمیر میں جمہوریت مضبوط ہوئی تصویر : اے این آئی ۔

    PM Modi's J&K Visit Updates: آج جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ اگست 2019 میں یہاں سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پہلی مرتبہ وادی کے دورے پر ہیں۔

    • Share this:
      جموں : آج جموں و کشمیر کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ اگست 2019 میں یہاں سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پہلی مرتبہ وادی کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر جہاں وزیر اعظم مودی نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا تو وہی پللی گاوں میں لوگوں سے خطاب بھی کیا ۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ پللی کے لوگوں نے تاریخ رقم کردی ہے۔ میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوریت مضبوط ہوئی ہے۔ 370 کو ہٹا کر آپ کو مضبوط بنایا ۔ مرکزی حکومت کی اسکیمیں اب یہاں نافذ کی جارہی ہیں۔ لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جموں و کشمیر ترقی کی نئی داستان لکھے گا۔ وزیرا عظم نے کہا کہ گزشتہ 2-3 سالوں میں جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی جہتیں قائم ہوئی ہیں، مرکز کے تقریباً پونے دو سو قوانین جو یہاں نافذ نہیں کئے جاتے تھے، ہم نے ان قوانین کو جموں و کشمیر کے ہر شہری کو بااختیار بنانے کے لیے لاگو کردیا ۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ والمیکی سماج کے پاؤں میں کئی دہائیوں سے جو بیڑیاں ڈال دی گئی تھیں، ان سے وہ آزاد ہوگیا ہے ، آج ہر سماج کے بیٹے اور بیٹیاں اپنے خوابوں کو پورا کر پارہے ہیں ۔ جموں و کشمیر میں برسوں سے جن لوگوں کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملا ، اب انہیں بھی ریزرویشن کا فائدہ مل رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پاکستان نے ہندوستانی دفاعی اداروں کی جانکاری کیلئے گجراتی ماہی گیروں کے SIM کارڈ کا کیا استعمال


      وزہر اعظم نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ جن پریشانیوں کے ساتھ آپ کے والدین، دادا دادی اور نانا نانی کو زندگی گزارنی پڑی، آپ کو کبھی ایسی زندگی نہیں گزارنی پڑے گی، یہ میں آپ کو کرکے دکھاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی دہلی سے ایک سرکاری فائل چلتی تھی تو جموں و کشمیر پہنچتے پہنچتے دو تین ہفتے لگ جاتے تھے ، مجھے خوشی ہے کہ آج 500 کلو واٹ کا سولر پاور پلانٹ صرف تین ہفتے کے اندر یہاں لاگو ہو جاتا ہے ، بجلی پیدا کرنا شروع کردیتا ہے ۔

      وزیر اعظم نے 3100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر بانہال قاضی گنڈ روڈ ٹنل کا افتتاح کیا۔ 8.45 کلومیٹر لمبی سرنگ بانہال اور قاضی گنڈ کے درمیان سڑک کی دوری کو 16 کلومیٹر کم کر دے گی اور اس سے سفر کا وقت بھی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک کم ہوجائے گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے : J&K News : وزیر اعظم مودی کی ریلی کی جگہ سے صرف 12 کلومیٹر دور کھیتوں میں دھماکہ


      نیز وزیر اعظم مودی نے پللی میں 500 کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کیا، جس سے یہ کاربن نیوٹرل بننے والی ملک کی پہلی پنچایت بن جائے گی۔ جموں و کشمیر میں جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے اور سستی قیمتوں پر اچھے معیار کی جنرک ادویات فراہم کرنے کے لیے 100 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اسے بھی قوم کے نام وقف کیا۔

      وزیر اعظم کے خطاب سے پہلے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر میں صنعتوں میں سنہرا دور شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی سے ایک سال پہلے تک 15 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری آئی تھی۔ لیکن آج ہمارے پاس 55155 کروڑ کی سرمایہ کاری کی تجاویز ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 80 لاکھ سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں۔ ایسے میں یہاں 15 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: