نیویارک : اب سے کچھ ہی دیر میں پی ایم مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کریں گے خطاب

وزیراعظم نریندرمودی آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سربراہی اجلاس میں تقریرکریں گے۔ وہ صحت کے عالمی احاطہ سے متعلق اقوام متحدہ سے خطاب بھی کریں گے

Sep 23, 2019 08:09 PM IST | Updated on: Sep 23, 2019 08:09 PM IST
نیویارک : اب سے کچھ ہی دیر میں پی ایم مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے کریں گے خطاب

وزیراعظم نریندرمودی آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سربراہی اجلاس میں تقریرکریں گے۔(تصویر:اے این آئی ٹویٹر)۔

اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سمٹ: وزیراعظم نریندرمودی آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی سربراہی اجلاس میں تقریرکریں گے۔ وہ صحت کے عالمی احاطہ سے متعلق اقوام متحدہ سے خطاب بھی کریں گے۔ صرف یہی نہیں، وہ دہشت گردی کے معاملے پرمتعدد صدور سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

وزیراعظم نریندرمودی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے زیر اہتمام کانفرنس میں سب سے پہلے تقریرکرنے والے ہیں۔اس ضمن میں یہ بات اہم ہے کہ کانفرنس میں صرف ان ہی ممالک کے سربراہان، حکومت اور وزراء کو تقریرکرنے کا موقع ملا ہے جنہیں آب و ہوا کے عمل سے متعلق کسی 'مثبت پیشرفت' کا اعلان کرنا ہے۔  

Loading...