உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi Arrives In Paris:یوروپ دورے کے آخر میں وزیراعظم مودی نے کی فرانسیسی صدر میکرون سے بات چیت۔ دوبارہ صدر بننے پر دی مبارکباد،وطن ہورہے ہیں واپس

    پی ایم مودی اور فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ مختلف ایشوز پر ہوئی بات۔

    پی ایم مودی اور فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ مختلف ایشوز پر ہوئی بات۔

    PM Modi Arrives In Paris:فرانس میں اپریل میں ہونے والے انتخابات میں ایمینوئل میکرون (French President Emmanuel Macron)دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم مودی دنیا کے پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔

    • Share this:
      PM Modi Arrives In Paris:وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تین ملکوں کے یورپ کے دورے کے آخری مرحلے میں بدھ کو پیرس پہنچے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو پیرس میں اپنے قیام کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی سرکاری رہائش گاہ ایلیسی پیلس میں وفد کی سطح کی بات چیت سے پہلے مودی سے بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے فرانس کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر میکرون کو مبارکباد دی۔

      وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا، "پی ایم نریندر مودی اور صدر ایمانوئل میکرون نے پیرس میں ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ہند-فرانس دوستی کی رفتار کو مزید تیز کرے گی۔"پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے ساتھ علاقائی اور عالمی ترقی کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


      اسی دوران وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ دو دوستوں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ صدر ایمانوئل میکرون کو نیا مینڈیٹ ملا ہے۔ اس سے ہندوستان-فرانس کی اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت ملے گی۔

      وزیراعظم مودی کا یہ 5واں فرانس دورہ
      وزیر اعظم مودی کا فرانس کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ نیز، یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فرانس یورپی یونین کی صدارت کر رہا ہے اور ہندوستان اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ پی ایم مودی کا فرانس کا یہ پانچواں دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ اگست 2019، جون 2017، نومبر 2015 اور اپریل 2015 میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ اسی وقت فرانس کے صدر میکرون نے بھی مارچ 2018 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔



      پیرس میں ہندوستانی برادری نے کیا پی ایم مودی کا استقبال
      پیرس میں مقیم ہندوستانی ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پیرس پہنچنے کے بعد بھارتی کمیونٹی کے لوگ ہوٹل کے باہر موجود تھے جہاں پی ایم مودی قیام کے لیے پہنچے تھے۔ مودی کے استقبال کے لیے بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس دوران کئی بچوں نے پی ایم سے آٹوگراف مانگے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      PM Modi: وزیراعظم مودی کوپن ہیگن میں ڈھول بجانےمیں مصروف، ڈنمارک میں مودی کاپرتپاک خیرمقدم

      یہ بھی پڑھیں:
      PM Modi: ڈنمارک میں ناروے کے ہم منصب سے پی ایم مودی کی ملاقات، کئی امور پر تبادلہ خیال

      فرانس کو بتایا سب سے مضبوط شراکت دار
      پی ایم مودی(Prime Minister Narendra Modi) نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں پیرس پہنچ گیا ہوں۔ فرانس ہندوستان کے مضبوط شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ فرانس میں اپریل میں ہونے والے انتخابات میں ایمینوئل میکرون (French President Emmanuel Macron)دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم مودی دنیا کے پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: