ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم نریندر مودی کو ملی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز ، AIIMS جاکر لگوایا ٹیکہ

PM Narendra Modi Gets Vaccine: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کورونا وائرس سے بچاو کا ٹیکہ لگوایا ۔

  • Share this:
وزیر اعظم نریندر مودی کو ملی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز ، AIIMS جاکر لگوایا ٹیکہ
وزیر اعظم نریندر مودی کو ملی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز ، AIIMS جاکر لگوایا ٹیکہ

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ویکسین کی پہلی خوراک لی ۔ قومی راجدھانی دہلی میں واقع ایمس میں وزیر اعظم مودی کو کووڈ 19 سے بچاو کا ٹیکہ لگایا گیا ۔ بتادیں کہ یکم مارچ سے ملک میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے جاری ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوا ہے ۔ اسی مرحلہ میں وزیر اعظم مودی نے بھی ٹیکہ لگوایا ۔


اس بابت ایک فیس بک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے جانکاری دی ۔ انہوں نے کہا کہ ایمس میں کورونا وائرس ویکسین کی میں نے پہلی خوراک لی ۔ ہمارے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے کورونا کے خلاف عالمی جنگ کو مضبوط کرنے کیلئے کم وقت میں کام کیا ہے ۔ جو ویکسین لینے کے اہل ہیں ، میں ان سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹیکہ لگوائیں ۔ ساتھ ہی ہم سب کو مل کر ہندوستان کو کورونا سے پاک بنانا ہے ۔




دوسرے مرحلہ میں ویکسینیشن آج سے شروع

بتادیں کہ پیر یعنی یکم مارچ سے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور کسی دوسری بیماری میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو یکم مارچ سے کورونا وائرس کا ٹیکہ سرکاری مراکز پر مفت لگایا جائے گا ۔ وہیں پرائیویٹ کلینکوں اور سینٹروں پر انہیں اس کیلئے ادائیگی کرنی پڑے گی ۔ کچھ ممالک میں ملے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کے پیش نطر مرکز نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ سخت پابندی میں کسی طرح کی نرمی سے حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں ۔

وزیر اعظم مودی کی قیادت والی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں اور کسی دوسری بیماری میں مبتلا 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ یکم مارچ سے لگایا جائے گا ۔ اس زمرہ میں لوگوں کو 10 ہزار سرکاری سینٹروں پر مفت ٹیکہ لگایا جائے گا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 20 ہزار نجی کلینکوں یا سینٹروں پر ٹیکہ لگوانے والوں کو فیس ادا کرنی ہوگی ۔

وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں 1.23 کروڑ سے زیادہ طبی اہلکاروں اور فرنٹ لائن ورکروں کو ٹیکہ کی خوراک دی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 01, 2021 07:56 AM IST