دیوالی سے پہلے پی ایم مودی آج پہنچیں گے ایودھیا، دیپ اُتسو کی کریں گے شروعات
دیوالی سے پہلے پی ایم مودی آج پہنچیں گے ایودھیا، دیپ اُتسو کی کریں گے شروعات
پوجا پاٹھ کرنے کے بعد مودی دیپ اُتسو تقریب کی شروعات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ مودی سریو ندی کے نیو گھاٹ پر آرتی، 3-ڈی ہولوگرافک پروجیکشن میپنگ شو بھی دیکھیں گے۔
دیوالی سے قبل کی شام وزیراعظم نریندر مودی آج ایودھیا جائیں گے۔ اس دوران پی ایم مودی رام جنم بھومی تیرتھ مقام کا معائنہ کریں گے۔ وہ لارڈ رام کے درشن اور پوجا کریں گے۔ اس کے بعد بھگوان رام کی علامت کا راج ابھیشیک کریں گے۔
پوجا پاٹھ کرنے کے بعد مودی دیپ اُتسو تقریب کی شروعات کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ مودی سریو ندی کے نیو گھاٹ پر آرتی، 3-ڈی ہولوگرافک پروجیکشن میپنگ شو بھی دیکھیں گے۔
ایسا رہے گا وزیراعظم نریندرمودی کا پورا پروگرام
وزیراعظم نریندر مودی اتوار شام قریب 5 بجے بھگوان رام کے درشن اور پوجا کریں گے۔ اس کے بعد وہ رام جنم بھومی تیرتھ مقام کا معائنہ کرنے کے لیے نکلیں گے۔
تیرتھ علاقے کا معائنہ کرنے کے بعد پی ایم نریندر مودی شام قریب 5:45 بجے لارڈ رام کا راج ابھیشیک کریں گے۔
راج ابھیشیک کرنے کے بعد وزیراعظم مودی شام قریب 6:30 بجے سریو ندی کے نیو گھاٹ پر پہنچیں گے اور یہاں آرتی دیکھیں گے۔ آرتی دیکھنے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے دیپ اُتسو تقریب کی شروعات کی جائے گی۔
اس سال، دیپ اتسو کا چھٹا سیشن منعقد کیا جارہا ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہے جب وزیراعظم اس تقریب میں شخصی طور پر حصہ لینے کے لئے خود ایودھیا آئے ہیں۔ اس موقع پر 15 لاکھ سے زیادہ دئیے جلائے جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔