اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ میں پی ایم مودی : کشمیری پنڈتوں،سکھوں اورداؤدی بوہرہ فرقہ کے نمائندوں سے ملاقات

    امریکہ میں پی ایم مودی : کشمیری پنڈتوں،سکھوں اورداؤدی بوہرہ فرقہ کے نمائندوں سے ملاقات۔(تصویر:نیوز18)۔

    امریکہ میں پی ایم مودی : کشمیری پنڈتوں،سکھوں اورداؤدی بوہرہ فرقہ کے نمائندوں سے ملاقات۔(تصویر:نیوز18)۔

    امریکہ پہنچنے کے چند گھنٹوں کے بعد وزیراعظم نریندرمودی سے اتوار کو کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے ملاقات کر کے حکومت کی جانب سے دہشت گردی سے متاثر جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 كا خاتمہ کرنے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے اقدامات کی پرزور حمایت کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ پہنچنے کے چند گھنٹوں کے بعد وزیراعظم نریندرمودی سے اتوار کو کشمیری پنڈتوں کے ایک وفد نے ملاقات کر کے حکومت کی جانب سے دہشت گردی سے متاثر جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 كا خاتمہ کرنے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے اقدامات کی پرزور حمایت کی۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کر کے کہا’’ہیوسٹن میں کشمیری پنڈت برادری کے ایک وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی اور ہر ہندوستانی کو بااختیار بنانے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی پرزور حمایت کی‘‘ ۔جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370 کو ختم کرنے اور ریاست کو جموں و کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے پانچ اگست کو کئے گئے فیصلے کے بعد پی ایم مودی کایہ پہلا امریکہ دورہ ہے ۔

       

      وزیر اعظم مودی کو امریکہ میں اپنے سات روزہ دورے کے پہلے دن یہاں داؤدی بوہرہ فرقہ اور سکھ فرقہ کے نمائندوں کی طرف سے اعزاز سے بھی نوازا ۔ وزیر اعظم نے داؤدي بوہرا فرقہ سے ملاقات کی اور گزشتہ سال بوہرہ فرقہ کی جانب سے اندور میں منعقد پروگرام میں حصہ لینے کو یاد کیا ۔پی ایم او نے کہا’’بوہرہ قرقہ نے ہیوسٹن میں پی ایم مودی کی جم کر تعریف کی ۔ انہوں نے نریندر مودی کے گزشتہ سال کے اندور دورے کو یاد کیا جس میں انہوں نے ان کے فرقہ کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی‘‘ ۔ساتھ ہی پی ایم مودی کے سیدنا صاحب کے ساتھ تعاون کو بھی اجاگر کیا۔بوہرہ شیعہ اسلام کی اسماعیلی شاخ کے اندر ایک فرقہ ہے اور گجرات میں خاصی تعداد میں رہتے ہیں ۔ داؤدی ي بوهرہ کی بڑی آبادی پاکستان، یمن، مشرقی افریقہ اور مغربی ایشیا میں بھی رہائش پزیر ہے ۔  





      یورپ، شمالی امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا میں بھی ان کی اچھی خاصی تعداد ہے ۔ہیوسٹن میں سکھ فرقہ نے بھی وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا اور ان کی حکومت کی طرف سے کئے گئے کچھ رہنمائی فیصلوں پر انہیں مبارک باد بھی دی ۔پی ایم او نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ پر کہا’’وزیر اعظم نے قرقہ کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی، جس کے دوران انہوں نے ان کی حکومت کی طرف سے کئے گئے کچھ اہم فیصلوں پرپی ایم مودی کو مبارک باد دی۔نریندر مودی 27 ستمبر تک امریکہ میں رہیں گے جب اپنے دورے کے آخری روزوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔وزیراعظم مودی اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ’ہاوڈی مودی‘ پروگرام سے خطاب کریں گے ۔ اس تقریب میں ریکارڈ تعداد میں کوئی 50 ہزار سے زیادہ ہندوستانیوں - امریکیوں کے حصہ لینے کا امکان ہے۔

       

       











      First published: