وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین کا دیہانت ہوگیا ہے۔ احمدآباد کے اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی والدہ ہیرابین کو خراج پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں جب ان سے 100 ویں سالگرہ پر ملا تو انہوں نے ایک بات کہی تھی، جو ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ’کام کرو دماغ سے اور زندگی بسر کرو پاکیزگی سے۔‘
بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین کو بدھ 28 دسمبر کو احمد آباد کے یو این مہتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہیرا بین اس سال 100 سال کی ہو گئی تھیں، انھیں پہلے بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی کی والدہ کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
मैं जब उनसे 100वें जन्मदिन पर मिला तो उन्होंने एक बात कही थी, जो हमेशा याद रहती है कि કામ કરો બુદ્ધિથી, જીવન જીવો શુદ્ધિથી यानि काम करो बुद्धि से और जीवन जियो शुद्धि से।
بچپن میں اپنی ماں ہیرا بین مودی (Heeraben Modi) کے سامنے آئی ہر مشکلات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ میری ماں جتنی سادہ ہیں، اتنی ہی غیر معمولی ہیں۔ بالکل دوسری تمام ماؤں کی طرح۔ چھوٹی سی عمر میں ہی میری ماں نے اپنی ماں کو کھودیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں میری نانی کا چہرہ یا ان کی گود تک یاد نہیں۔ انہوں نے اپنا پورا بچپن اپنی ماں کے بغیر گزارا ہے۔‘
پی ایم مودی نے اس سے پہلے گجرات اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے کے بعد گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پر اپنی ماں سے ملاقات کی تھی۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی کے چھوٹے بھائی پرہلاد مودی منگل کو بھی ایک کار حادثے میں چوٹیں آئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنے بیٹے، بہو اور پوتے کے ساتھ بانڈی پور جا رہے تھے، جب ان کی مرسڈیز بینز کار کرناٹک کے میسور کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔