ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لیہہ میں جوانوں سے وزیر اعظم نے کہا : آپ کا جذبہ ان اونچائیوں سے زیادہ ، جہاں آپ تعینات ہیں

لیہہ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 14 کور کی بہادری کے بارے میں ہر جگہ بات کی جائے گی ۔ آپ کی بہادری اور دلیری کے قصے ملک کے ہر گھر میں گونج رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کے دشمنوں نے آپ کی آگ کو مزید بھڑکا دی ہے ۔

  • Share this:
لیہہ میں جوانوں سے وزیر اعظم نے کہا : آپ کا جذبہ ان اونچائیوں سے زیادہ ، جہاں آپ تعینات ہیں
لیہہ میں جوانوں سے وزیر اعظم نے کہا : آپ کا جذبہ ان اونچائیوں سے زیادہ ، جہاں آپ تعینات ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح لیہہ میں حقیقی کنٹرول لائن کا اچانک دورہ کیا ، جہاں اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے انہیں تازہ صورتحال کی تفصیلات فراہم کیں ۔ ان کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج مکند ناروانے بھی ہیں ۔  بتادیں وزیر اعظم یہ دورہ اس وقت کررہے ہیں ، جب چین اور ہندوستان کے درمیان حقیقی کنٹرول لائن پر ماہ مئی سے کشیدگی جاری ہے ، جس نے حالیہ دنوں کے دوران شدت اختیار کی ہوئی ہے ۔ اس تناظر میں موصوف کا یہ اچانک دورہ انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے ۔


ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم جمعہ کی صبح حقیقی کنٹرول لائن پر نمو نامی فارورڈ ایریا اچانک پہنچے اور وہاں فوج، فضائی فورس اور آئی ٹی بی ٹی کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو فوج کے اعلیٰ عہدیداروں نے حقیقی کنٹرول لائن کی تازہ صورتحال کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کیں ۔ موصوف نے بتایا کہ اس موقع وزیر اعظم فوجی جوانوں سے بھی ملے اور انہیں کٹھن حالات میں جانفشانی سے فرائض انجام دینے پر حوصلہ افزائی کی ۔



اس موقع پر وزیر عظم مودی نے چین پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ توسیع پسندی کا دور ختم ہوگیا ہے ۔ یہ تری کا دور ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ توسیع پسند طاقتیں یا تو ہار گئی ہیں یا انہیں واپس جانے کیلئے مجبور ہونا پڑا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جو کمزور ہیں وہ کبھی بھی امن کی پہل نہیں کرسکتے ، بہادری کیلئے امن ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن ، جب بھی ضرورت پڑی ہے ، دنیا نے ہمارے بہادروں کی جیت اور امن کی کوششوں کو دیکھا ہے ۔ ہم نے انسانیت کی بھلائی کیلئے کام کیا ہے ۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ کا جذبہ ان اونچائیوں سے زیادہ ہے جہاں آپ تعینات ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کا عہد آپ  کی قربانی اور دلیری کی وجہ سے مزید مضبوط ہوتا ہے ۔ لیہہ میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 14 کور کی بہادری کے بارے میں ہر جگہ بات کی جائے گی ۔ آپ کی بہادری  اور دلیری کے قصے ملک کے ہر گھر میں گونج رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کے دشمنوں نے آپ کی آگ کو مزید بھڑکا دی ہے ۔

خیال رہے کہ قبل ازیں آرمی چیف جنرل ناروانے نے 24 جون کو مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کر کے موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ واضح رہے کہ لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر 15 اور 16 جون کی درمیانی شب کو چین اور ہندوستان کی افواج کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی ، جس میں ایک کرنل سمیت 20 ہندوستانی جوان شہید ہوگئے ۔ چین کا بھی بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا تھا ، لیکن وہ اسے تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
First published: Jul 03, 2020 03:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading