PM CARES for Children Scheme: کورونا میں یتیم ہوئے بچوں کیلئے شروع ہوئی کیئر فار چلڈرین اسکیم، وزیر اعظم نے کہا : ان کی تکلیف الفاظ میں بیان کرنا مشکل
وزیر اعظم نریندر مودی ۔
PM CARES for Children Scheme: وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ پروگرام کے دوران بچوں کو پی ایم کیئرس فار چلڈرین کے پاس بک کے ساتھ آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ اسکیم کے تحت ورچوئل طور پر ہیلتھ کارڈ بھی دئے۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ان بچوں کے لیے ایک خصوصی اسکیم کا آغاز کیا، جنہوں نے کورونا وبا کے دوران اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔ پی ایم کیئر فار چلڈرین اسکیم کے تحت بچوں کی مدد کی جائے گی۔ وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ پروگرام کے دوران بچوں کو پی ایم کیئرس فار چلڈرین کے پاس بک کے ساتھ آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ اسکیم کے تحت ورچوئل طور پر ہیلتھ کارڈ بھی دئے۔
اس اسکیم کے آغاز کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ کورونا کی وجہ سے جنہوں نے اپنوں کو کھویا ہے، ان کی زندگی میں آئی یہ تبدیلی کتنی مشکل ہے ۔ ہر دن ایک جدوجہد، ہر دن کی مشقت۔ آج جو بچے ہمارے ساتھ ہیں، جن کے لئے یہ پروگرام ہورہا ہے ، ان کی تکلیف الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔
PM-CARES for Children Scheme will support those who lost their parents to Covid-19 pandemic. https://t.co/p42sktb6xz
وزیر اعظم مودی کے مطابق اگر کسی کو پروفیشنل کورس اور اعلی تعلیم کیلئے لون کی ضرورت ہوگی تو پی ایم کیئرس کی طرف سے ان کی مدد کی جائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی دیگر ضروریات کیلئے اور دیگر اسکیموں کے ذریعہ سے ان کیلئے چار ہزار روپے ماہانہ کا بندوبست کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کورونا کے دوران یتیم ہوئے بچوں کی مدد کیلئے پچھلے سال پی ایم کیئرس فار چلڈرین اسکیم کا اعلان کیا تھا ۔ اس سے پہلے اس اسکیم کے تحت استفادہ کی ڈیڈلائن 31 دسمبر 2021 تھی ، لیکن بعد میں اس میعاد کو 28 فروری 2022 تک بڑھا دیا گیا تھا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا کہ ملک کو 8 سال پہلے مشکل حالات سے نکالا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہماری سرکار اپنے آٹھ سال پورے کررہی تو ملک کی خود اعتمادی اور باشندگان وطن پر بھروسہ بے مثال ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔