உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    COVID 19:پی ایم مودی نے کوویڈ-19 کے حالات کا لیا جائزہ، امیت شاہ اور منسکھ منڈاویا بھی رہے موجود

    Corona Update: بدھ کی صبح 8 بجے تک مرکزی وزارت صحت کے اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مزید 145 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی کل تعداد 5,15,355 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا ایکٹیو کیسز میں مریضوں کی تعداد انفیکشن کے کل کیسز کا 0.11 فیصد ہے، جبکہ کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے والوں کی قومی شرح 98.69 فیصد ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جس کی اطلاع سرکاری ذرائع سے ملی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کے ساتھ کچھ سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

      یہ میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں کووڈ-19 کے معاملات میں کمی واقع ہوئی ہے اور زیادہ تر پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 4,575 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,29,75,883 ہو گئی ہے، جب کہ کورونا کے ایکٹیو مریضوں کی تعداد کم ہو کر 46,962 رہ گئی ہے۔

      فی الحال، بدھ کی صبح 8 بجے تک مرکزی وزارت صحت کے اپ ڈیٹ کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مزید 145 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی کل تعداد 5,15,355 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا ایکٹیو کیسز میں مریضوں کی تعداد انفیکشن کے کل کیسز کا 0.11 فیصد ہے، جبکہ کووڈ-19 سے صحت یاب ہونے والوں کی قومی شرح 98.69 فیصد ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Omicron سے بچاو کیلئے کورونا ویکسین میں بدلاو کی ضرورت، WHO کے ٹیکنیکل گروپ کا مشورہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Covid-19 : اب خطرے والے ممالک سے ہندوستان آنے پر مسافروں کیلئے آئیسولیشن کی ضرورت نہیں

      اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 2,986 کی کمی درج کی گئی ہے۔ انفیکشن کی روزانہ کی شرح 0.51 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,24,13,566 ہوگئی ہے اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: