ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مانسون سیشن : وزیراعظم نریندرمودی آج دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے کرینگے خطاب

وزیر اعظم مودی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں ملک میں کورونا وباء کی موجود ہ حالات پر اظہارِ خیال کرینگے۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں سے بھی اظہار تعزیت کرینگے جو کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ فوت ہوگئے تھے۔

  • Share this:
مانسون سیشن : وزیراعظم نریندرمودی آج دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے کرینگے خطاب
ایک فائل فوٹو میں وزیراعظم نریندر مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی(PM Narendra Modi)آج پارلیمنٹ کےمانسون سیشن خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس میں ملک میں کورونا وباء کی موجود ہ حالات پر اظہارِ خیال کرینگے۔ وزیر اعظم نے ان لوگوں سے بھی اظہار تعزیت کرینگے جو کوویڈ 19 کی وبا کی وجہ فوت ہوگئے تھے۔مانسون سیشن کے پہلے دن وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بیشتر اراکین پارلیمنٹ کو ویکسین دی جاچکی ہے۔جس سے پارلیمنٹ کے قانون سازی کے کام کو زیادہ اعتماد سے انجام دینے میں مدد ملے گی۔



جبکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کے اس پیش کش کی مخالفت کی جس میں وزیر اعظم نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی (پارلیمنٹ انیکسی) میں کوویڈ 19 کے معاملے پر دونوں ایوانوں کے ارکان سے خطاب کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا کہ یہ پارلیمانی روایت کو نظر انداز کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرلہاد جوشی نے اعلان کیا کہ پی ایم مودی 20 جولائی کو دونوں ایوانوں کے ارکان سے مشترکہ خطاب کریں گے اور کورونا وبا ء کے متعلق بات کرینگے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jul 20, 2021 08:26 AM IST