اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بنگلورو:چندرایان2 کے متعلق صبح 8 بجے وزیراعظم نریندرمودی کا قوم سے خطاب

    بنگلورو:چندرایان2 کے متعلق صبح 8 بجے وزیراعظم نریندرمودی کا قوم سے خطاب

    بنگلورو:چندرایان2 کے متعلق صبح 8 بجے وزیراعظم نریندرمودی کا قوم سے خطاب

    وزیراعظم نریندرمودی آج صبح 8 بجے بنگلورو میں واقع اسروسینٹرسے قوم سے خطاب کریں گے۔ بتایاجارہا ہے کہ وہ چندرائن 2 کےمتعلق ملک کے عوام سے خطاب کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیراعظم نریندرمودی آج صبح 8 بجے بنگلورو میں واقع اسروسینٹرسے قوم سے خطاب کریں گے۔ بتایاجارہا ہے کہ وہ چندرائن 2 کےمتعلق ملک کے عوام سے خطاب کریں گے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ چندرائن 2 لینڈر 'وکرم کا جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب رابطہ ٹوٹ گیاتھا۔

       

      جس کے بعد، اسرو سینٹرمیں موجود وزیر اعظم نریندر مودی نے سائنسدانوں سے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ "دیکھو ، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹی کامیابی نہیں ، ملک کو آپ پر فخر ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ رابطہ دوبارہ شروع ہونے کی امید باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری طرف سے سائنس دانوں کو مبارک ہو ، آپ نے سائنس اور انسانیت کی عظیم خدمت کی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ، "میں آپ کے ساتھ ہرطرح سے ہوں ، ہمت کے ساتھ چلیں"۔  





      پی ایم مودی نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن اسرو کے سائنسدانوں سے کہاتھا کہ ملک ان پر فخر ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ مودی نے بعد میں ایک ٹویٹ میں کہا ، "ہندوستان کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔ انہوں نے اپنی بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیاہے اور ملک کو ہمیشہ ان پر فخر رہے گا۔ یہ ایک لمحہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ہم اسے جاری رکھیں گے۔اس دوران اسروکے چیئرمین نے چندرائن 2 کے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خلائی پروگرام میں سخت محنت کرتے رہیں گے۔

       
      First published: