உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیدارناتھ کے نئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیں گے وزیراعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی  (فائل فوٹو)

    وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو)

    Kedarnath: وزیراعظم نریندر مودی کا یہ ڈریم پروجیکٹ ہے۔ وہ پہلی مرتبہ جب 3 مئی 2017 کو کیدارناتھ پہنچے تھے۔ تو اس دوران انہوں نے کیدارناتھ تعمیر نو کے لئے 700 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kedarnath, India
    • Share this:
      Kedarnath:وزیراعظم نریندر مودی آج پی ایم او سے کیدارناتھ نوتعمیراتی کاموں کا ڈرون کیمرے کی مدد سے معائنہ کریں گے۔ اس کے لئے اتراکھنڈ انتظامیہ و ضلع انتظامیہ سطح پر تیاریاں پوری کی جاچکی ہیں۔  بتادیں کہ کیدارناتھ میں ان دنوں دوسرے مرحلے کے کام جاری ہیں۔ اس کے تحت مجموعی طور پر 21 کام ہونے والے ہیں، جس میں 10 کام اسی سال پورے ہونے ہیں۔ انہی کاموں کا وزیراعظم نریندر مودی آج معائنہ کررہے ہیں۔

      پورے پروجیکٹ کو ایسے سمجھیں
      وزیراعظم نریندر مودی کا یہ ڈریم پروجیکٹ ہے۔ وہ پہلی مرتبہ جب 3 مئی 2017 کو کیدارناتھ پہنچے تھے۔ تو اس دوران انہوں نے کیدارناتھ تعمیر نو کے لئے 700 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ یہ تین مرحلوں میں مکمل ہونا ہے۔ ان میں سے اب دوسرے مرحلے کا کام چل رہا ہے۔

      کیدارناتھ دھام میں پہلے مرحلے میں ہوئے کام
      تیرتھ پروہتوں کے گھر کی تعمیر، آستھا پتھ کی تعمیر، حفاظتی دیوار کی تعمیر، کیدارناتھ مندر سے پیدل راستہ اور چبوترے کی تعمیر، کیدارناتھ مندر کے احاطے کی توسیع، کیدارناتھ سے گروڑچٹی تک پیدل راستے کی تعمیر، دریائے سرسوتی پر پل کی تعمیر، منداکنی ندی پر گڑوچٹی جانے کے لیے پل کی تعمیر، منداکنی اور سرسوتی ندی پر حفاظتی گھاٹوں کی تعمیر، گڑھوال منڈل وکاس نگم کی عمارتوں کی تعمیر، ہیلی پیڈ کی تعمیر اور کیدار پوری کے گرد حفاظتی دیوار کی تعمیر۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹیررفنڈنگ کولیکرNIAکی بڑی کارروائی،10ریاستوں میں چھاپے،پی ایف آئی کے100سےزیادہ لوگ گرفتار

      یہ بھی پڑھیں:
      گجرات پولیس نے ایک سال میں 6,500 کروڑ روپے کی منشیات کوکیا ضبط، بڑے راز کا ہوا انکشاف

      دوسرے مرحلے میں کیے جارہے ہیں کام
      مندر کمیٹی کے بھون کی تعمیر، چیف پجاری کی قیام گاہ اور اسپتال کی تعمیر، تیرتھ پروہتوں کے گھروں کی تعمیر، رام باڑہ سے کیدارناتھ تک پیدل راستہ کی تعمیر، آستھا پتھ کی تعمیر، ہاٹ بازار کی تعمیر، سرسوتی ندی پر پل کی تعمیر، گیانیشور مندر کی تعمیر، منداکنی و سرسوتی ندی پر حفاظتی دیوار کی تعمیر۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: