ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

PM Modi Speech : دیوالی اور چھٹ پوجا تک غریبوں کو ملے گا مفت راشن ، 80 کروڑ لوگوں کو ہوگا فائدہ

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مقامی انتظامیہ کو چستی سے کام کرنا ہوگا ۔ تاکہ لوگ لاپروائی نہ برتیں ۔ ہندوستان میں خواہ گاوں کا پردھان ہوا یا ملک کا وزیرا عظم کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے ۔

  • Share this:
PM Modi Speech : دیوالی اور چھٹ پوجا تک غریبوں کو ملے گا مفت راشن ، 80 کروڑ لوگوں کو ہوگا فائدہ
PM Modi Speech : دیوالی اور چھٹ پوجا تک غریبوں کو ملے گا مفت راشن ، 80 کروڑ لوگوں کو ہوگا فائدہ

ملک میں جاری کورونا وائرس کے قہر کے درمیان وزیر اعظم مودی نے قوم کے نام خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت راشن کی اسکیم کو پانچ مہینے بڑھایا جارہا ہے ۔ اب یہ اسکیم نومبر تک ملک میں لاگو رہے گی ۔ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو پانچ کلو مفت گیہوں یا چاول اور ایک کل چنا دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کو نومبر تک لاگو کرنے میں 90 ہزار کروڑ کا اضافی خرچ آئے گا ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے، تب سے نومبر تک اس میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ تک کا خرچ آئے گا ۔


وزیرا عظم مودی نے کہا کہ ہم کورونا کے ساتھ ساتھ ایسے موسم میں داخل ہورہے ہیں ، جس میں تمام طرح کی بیماریاں ہوتی ہیں اور ایسے میں سبھی کو اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ میری آپ سے اپیل ہے کہ اپنا خیال رکھیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان لاک ہونے کے بعد سے لاپروائی بڑھ رہی ہے ۔ پہلے ماسک لگانے اور دو گز کی دوری اور ہاتھ دھونے کو لے کر ہم محتاط تھے ، لیکن جب زیادہ خیال رکھنا ہے ، تو ہم لاپروائی برت رہے ہیں ۔ ہمیں پھر سے پہلے جیسی ہی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ خاص کر کنٹینمنٹ زون میں ۔ ضابطوں پر عمل نہ کرنے والوں کو روکنا ، ٹوکنا اور سمجھانا بھی ہوگا ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مقامی انتظامیہ کو چستی سے کام کرنا ہوگا ۔ تاکہ لوگ لاپروائی نہ برتیں ۔ ہندوستان میں خواہ گاوں کا پردھان ہوا یا ملک کا وزیرا عظم کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران ملک کی اولین ترجیح رہی کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ کسی غریب کے گھر میں چولہا نہ جلے ۔ مرکزی حکومت ہو ، ریاستی حکومتیں ہوں یا سول سوسائٹی کے لوگ ہوں ، سبھی نے پوری کوشش کی کہ اتنے بڑے ملک میں ہمارا کوئی غریب بھائی بہن بھوکا نہ سوئے ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک یا شخص ، وقت پر سنجیدگی سے فیصلہ لینے سے کسی بھی بحران کا مقابلہ کرنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے ، اس لئے لاک ڈاون ہوتے ہی حکومت پردھان منتری غریب کلیان یوجنا لے کر آئی ۔ گزشتہ تین مہینوں میں 20 کروڑ غریب کنبوں کے جن دھن کھاتوں میں براہ راست 31 ہزار کروڑ روپے جمع کروائے گئے ہیں ۔ اس دوران نو کروڑ سے زیادہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18 ہزار کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بڑی بات ہے ، جس نے دنیا کو بھی حیران کیا ہے ۔ وہ یہ کہ کورونا سے لڑتے ہوئے ہندوستان میں 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو تین مہینے کا رمشن یعنی کنبہ کے ہر رکن کو پانچ کل گیہوں یا چاول مفت دیا گیا ۔ ایک طرح سے دیکھیں تو امریکہ کی کل آبادی سے ڈھائی گنا زیادہ لوگوں کو ، برطانیہ کی آبادی سے بارہ گنا زیادہ لوگوں کو اور یوروپی یونین کی آبادی سے تقریبا دوگنے سے زیادہ لوگوں کو ہماری حکومت نے مفت میں اناج دیا ہے ۔
First published: Jun 30, 2020 04:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading