وزیراعظم نریندر مودی آج جمعرات کو ممبئی اور کرناٹک کے دورے پر رہیں گے اور اس دوران کروڑون کے پروجیکٹوں کی شروعات کریں گے۔ پی ایم مہاراشٹر میں بنیادی ڈھانچے، شہری ٹرانسپورٹ کو آسان بنانے اور ہیلت سیکٹر سے جڑے 38000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہیں، کرناٹک میں 10800 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کی شروعات کریں گے۔
وزیراعظم مہاراشٹر میں قریب 12600 کروڑ روپے کی لاگت والی ممبئی میٹرو ریل لائن ٹو اے اور 7 کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان لائنوں کا سنگ بنیاد پی ایم مودی نے ہی 2015 میں کیا تھا۔ وزیراعظم باندرا کرلا کامپلیکس میں ایم ایم آر ڈی اے میدان میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں وہ سات سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس، ایک سڑک پروجیکٹ اور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس کی از سر نو تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پروازوں سے متعلق سرگرمیاں رہیں گی بند
وزیراعظم کے ممبئی دورے کے دوران باندرہ کرلا کامپلیکس (بی کے سی) اور آس پاس کے علاقوں میں پروازوں سے متعلق سرگرمیاں بند رہیں گی۔ وزیراعظم جمعرات کو یہاں ایم ایم آر ڈی اے میدان میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں حصہ لیں گے۔ پولیس کے مطابق اس دوران ڈرون اورپیراگلائیڈنگ جیسی سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ممبئی پولیس کے بدھ کو جاری ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو بی کے سی، اندھیری، میگھ واڑی اور جوگیشوری جیسے چار پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں ڈرون، پیراگلائیڈنگ اور ریموٹ سے کنٹرول مائیکرو لائٹ ایئرکرافٹ کے استعمال سمیت پروازوں کی سرگرمیوں کی اجازت دوپہر سے آدھی رات تک نہیں دی جائے گی۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی یا شرپسند عناصر ڈرون، پیراگلائیڈر اور ریموٹ سے کنٹرول کیے جانے والے ہلکے ایئرکرافٹ کا استعمال کر کے حملہ کرسکتے ہیں، اس لیے اس طرح کی پروازوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔