ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایل جے پی رکن پارلیمنٹ پرنس راج کی کہانی، ایف آئی آر کی زبانی، لڑکی کے ساتھ کیا تھا سیکس، 2 لاکھ روپئے دینے کا بھی کیا اعتراف

Rape Case against Prince Raj: بہار کے سمستی پور سے لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے رکن پارلیفمنٹ اور بہار ایل جے پی (پارس) کے ریاستی صدر پرنس راج کی مشکلات میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ آنے والے کچھ دنوں میں پرنس راج کو دہلی پولیس کے کئی سوالوں کا جواب دینا ہوگا، کیونکہ ایک لڑکی نے پرنس راج پر آبروریزی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ دہلی کی راوز ایوینیو کورٹ کے حکم کے بعد پرنس راج پر آبروریزی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔

  • Share this:
ایل جے پی رکن پارلیمنٹ پرنس راج کی کہانی، ایف آئی آر کی زبانی، لڑکی کے ساتھ کیا تھا سیکس، 2 لاکھ روپئے دینے کا بھی کیا اعتراف
ایل جے پی رکن پارلیمنٹ پرنس راج کی کہانی، ایف آئی آر کی زبانی، لڑکی کے ساتھ کیا تھا سیکس، 2 لاکھ روپئے دینے کا بھی کیا اعتراف

نئی دہلی: سمستی پور سے لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے رکن پارلیفمنٹ اور بہار ایل جے پی (پارس) کے ریاستی صدر پرنس راج کی مشکلات میں اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ آنے والے کچھ دنوں میں پرنس راج کو دہلی پولیس کے کئی سوالوں کا جواب دینا ہوگا، کیونکہ ایک لڑکی نے پرنس راج پر آبروریزی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ دہلی کی راوز ایوینیو کورٹ کے حکم کے بعد پرنس راج پر آبروریزی کا مقدمہ درج ہوا ہے۔


اس سے واضح ہوتا ہے کہ متاثرہ کا دعویٰ اتنا کمزور نہیں ہے، جتنا پرنس راج اپنے سابقہ بیانات میں بولتے ہوئے نظر آئے تھے۔ حالانکہ پرنس راج بھی لڑکی کے خلاف پہلے ایف آئی آر درج کروا چکے ہیں۔ پرنس راج کی ایف آئی آر کے مطابق، ’لڑکی سے ملاقات سال 2019 میں ہوئی تھی۔ جون 2020 آتے آتے دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ 18 جون 2020 کو لڑکی نے انہیں غازی آباد واقع اپنے گھر پر بلایا، جہاں دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات بنے۔ حالانکہ، لڑکی کا الزام ہے کہ پرنس راج نے اس کے ساتھ مرضی کے بغیر جسمانی تعلقات بنائے۔


رکن پارلیمنٹ پر چلے گا اب آبروریزی کا مقدمہ


لڑکی نے تین ماہ پہلے ہی دہلی پولیس کو پرنس راج کے خلاف تحریری شکایت دی تھی، لیکن دہلی پولیس نے معاملہ درج نہیں کیا تھا۔ حالانکہ پرنس راج نے بھی اسی سال فروری ماہ میں لڑکی کے خلاف بلیک میلنگ اور ایکسٹارشن کا معاملہ درج کرایا تھا۔ واضح رہے کہ پرنس راج ایل جے پی کے بانی اور سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے چھوٹے بھائی آنجہانی رام چندر پاسوان کے بیٹے ہیں۔ ایل جے پی (چراغ) گروپ کے قومی صدر چراغ پاسوان کے چچا زاد بھائی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مودی کابینہ میں حال ہی میں شامل پشوپتی کمار پارس کے بھتیجے بھی ہیں۔

bihar news, delhi news, delhi police, rape charges against mp, chirag paswan case, बिहार न्यूज़, बिहार रेप कांड, बलात्कारी सांसद, चिराग पासवान केस
لڑکی نے تین ماہ پہلے ہی دہلی پولیس کو پرنس راج کے خلاف تحریری شکایت دی تھی۔ (فائل فوٹو)


لڑکی نے کناٹ پلیس تھانے میں دی تھی تحریری شکایت

لڑکی نے اسی سال جون ماہ میں کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں تین صفحات پر مشتمل تحریری شکایت دی تھی۔ بعد میں ایف آئی آر درج ہونے میں تاخیر کو لے کر لڑکی عدالت پہنچی اور اب جاکر معاملہ درج ہوا ہے۔ حالانکہ رکن پارلیمنٹ پرنس راج نے بھی لڑکی کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کروا رکھی ہے۔ اس میں انہوں نے لڑکی اور اس کے دوست پر بلیک میلنگ اور ایکسٹارشن کا الزام لگایا ہے۔ وہیں، لڑکی کا الزام ہے کہ پرنس راج نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی کی۔

پرنس راج نے ٹوئٹ کرکے کہی تھی یہ بات

واضح رہے کہ کچھ ماہ پہلے ہی پرنس راج نے ٹوئٹ کرکے لڑکی کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ پرنس راج نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا، ’پتہ چلا ہے کہ ایک لڑکی میرے خلاف میڈیا میں بیان دے رہی ہے اور کئی طرح کی بات بھی کر رہی ہے۔ ایسے کسی بھی غلط بیان بازی کی میں تردید کرتا ہوں۔ مجھ پر غیر ضروری طور پر دباو بنانے کے لئے کھلے طور پر جھوٹی اور من گھڑت کہانی گڑھی جارہی ہے۔ اس طرح کی کوشش پہلے بھی وہ لڑکی اور اس کے منگیتر کے ذریعہ کیا جاچکا ہے‘۔

 

प्रिंस राज ने इसी साल 9 फरवरी को लिखवाई गई एफआईआर में युवती और उसके साथी पर गंभीर आरोप लगाए थे.Prince Raj, Prince Raj accepted sex with girl, Prince Raj LJP Rape case, Rape Case against Prince Raj, Prince Raj LJP News, Chirag Paswan Cousin news, delhi police, bihar news, delhi news, rape charges against mp, samastipur mp chirag paswan case, ram vilas paswan, pashupati oaras, ramchandra paswan, ghaziabad girl, प्रिंस राज, एलजेपी सांसद पर रेप का मामला दर्ज, रामविलास पासवान, चिराग पासवान, पशुपति कुमार पारस, रामचंद्र पासवान, बिहार के एक एमपी पर रेप का मामला दर्ज, बलात्कारी सांसद एलजेपी. चिराग पासवान का नाम में एफआईआर में, गाजियाबाद की लड़की ने प्रिंस पर लगाया रेप का आरोप, दिल्ली एनसीआर न्यूज, बिहार न्यूज, बिहार पॉलिटिक्स
پرنس راج نے اسی سال 9 فروری کو لکھوائی گئی ایف آئی آر میں لڑکی اور اس کے ساتھی پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔


ہنی ٹریپ میں کس نے کس کو پھنسایا

پرنس راج نے اسی سال 9 فروری کو درج کرائی گئی ایف آئی آر میں لڑکی اور اس کے ساتھی پر سنگین الزام عائد کئے تھے۔ پرنس راج نے ایف آئی آر میں الزام لگایا تھا کہ انہیں لڑکی نے ہنی ٹریپ کے تحت پھنسایا اور پھر بعد میں اس لڑکی نے اپنے دوست کے ساتھ ایکسٹارشن شروع کردیا۔ انہیں آبروریزی کے جھوٹے معاملے میں پھنسا دینے کی دھمکی دی جارہی ہے۔

پرنس راج کی ایف آئی آر میں کیا لکھا ہے

پرنس راج نے لڑکی کے خلاف جو ایف آئی آر درج کروائی ہے، اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ لڑکی سے ملاقات سال 2019 میں ہوئی تھی۔ جون 2020 آتے آتے دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ پرنس راج کے مطابق، 18 جون، 2020 کو لڑکی نے انہیں غازی آباد واقع اپنے گھر پر بلایا، جہاں دونوں کے درمیان تعلقات بنے۔ پرنس راج کا الزام ہے کہ اس دوران میرا قابل اعتراض ویڈیو موبائل میں لڑکی نے ریکارڈ کرلیا اور بعد میں لڑکی اور اس کے منگیتر نے یہ ویڈیو عوامی کردینے کے نام پر بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ تصاویر اور ویڈیو عوامی کرنے کے نام پر 11 کروڑ روپئے کا مطالبہ کیا گیا۔ پرنس راج کے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے لڑکی کو تقریباً دو لاکھ روپئے بھی دیئے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 14, 2021 04:22 PM IST